• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کورونا لاک ڈاؤن: افطاری کے لیے مزیدار رول گھر میں تیار کریں

شائع April 27, 2020
فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

رمضان میں افطاری کے دوران کچھ چیزیں دسترخوان پر موجود نہ ہوں تو گھر والوں کو وہ افطاری مکمل ہی نہیں لگتی۔

پکوڑے، سموسے، رول، چنا چاٹ، دہی بڑے اور فروٹ چاٹ ایسی ہی چند ڈشز ہیں جو رمضان کے دوران افطار میں ہر گھر میں پیش کی جاتی ہیں۔

ویسے تو سموسوں، رول اور پکوڑوں کی بات کی جائے تو یہ وہ پکوان ہیں جو زیادہ تر افطار کے دوران بازار سے لائے جاتے تاہم اس سال کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کے دوران رمضان میں یقیناً لوگوں کو بازار سے سموسے، رول اور پکوڑے لانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا۔

کئی خواتین ایسی بھی ہوں گی جن کے ہاں یہ چیزیں ہمیشہ سے بازار سے آتی ہوں کیوں کہ انہیں انہیں گھر میں تیار کرنے کی ترکیب معلوم نہیں۔

اس ہی لیے یہاں رول بنانے کی نہایت آسان ترکیب بیان کی گئی ہے، اسے آزما کر اپنے گھر میں بازار جیسے رول تیار کریں اور افطاری میں پیش کریں۔

اجزاء:

فلنگ بنانے کے لیے

  • تیل 4 کھانے کے چمچ
  • ابال کر ریشہ کی ہوئی چکن ایک کپ
  • گاجر باریک باریک کٹی ہوئی ایک کپ
  • شملہ مرچ باریک کٹی ہوئی ایک کپ
  • بند گوبھی باریک کٹی ہوئی ایک کپ
  • ہری پیاز باریک کٹی ہوئی ایک کپ
  • نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
  • کُٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
  • کُٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
  • سویا ساس دو کھانے کے چمچ
  • سرکا ایک کھانے کا چمچ
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ

رول کے لیے:

  • رول پٹی 12 عدد
  • میدہ ایک کھانے کا چمچ
  • پانی حسب ضرورت
  • تیل تلنے کے لیے
ترکیب:

فرائی پین میں چار کھانے کے چمچ تیل گرم کر اس میں سفید زیرہ شامل کریں اور فرائی کر لیں۔

پھر اس فرائی پین میں چکن، تمام سبزیاں اور مصالحے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں جبکہ پانچ منٹ فرائی کرکے فلنگ کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔

ایک کھانے کے چمچ میدے میں تھوڑا سا پانی ملا کر اس کا پیسٹ بنالیں۔

رول کی پٹیوں میں فلنگ کی کچھ مقدار ڈال کر اسے فولڈ کریں اور کنارے میدے کے پیسٹ سے چپکا کر رکھتے جائیں۔

ایک الگ پین میں ڈیپ فرائی کے لیے تیل گرم کرلیں، اس میں ایک ایک کرکے تیار شدہ رول ڈالیں اور درمیانی آنچ پر سنہرا ہونے تک تل لیں۔

گرم گرم رول پودینے، املی کی چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کی جا سکتی ہے۔

فرائی سے قبل تیار شدہ رول کو ایک مہینے تک فریز کیا جاسکتا ہے جبکہ حسب ضرورت فرائی کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024