• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ایمن خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی

شائع April 27, 2020
اداکارہ ایمن خان — فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ ایمن خان — فوٹو: انسٹاگرام

نامور اداکارہ ایمن خان انسٹاگرام پر فالو کی جانے والی سب سے مقبول پاکستانی اداکارہ بن چکی ہیں۔

وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 59 لاکھ مداح فالو کررہے ہیں اور اس طرح انہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایمن خان سے قبل یہ اعزاز ماہرہ خان کے پاس تھا، جنہیں اس وقت 58 لاکھ مداح فالو کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کے بعد ایمن خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوؤرز والی اداکارہ

ایمن کے علاوہ ان کی جڑواں بہن اداکارہ منال خان بھی اس دوڑ میں زیادہ پیچھے نہیں، انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد اب تک 49 لاکھ ہوچکی ہے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے پر ایمن خان کے شوہر اداکار منیب بٹ نے انہیں مبارکباد بھی دی۔

اپنی انسٹا اسٹوری میں منیب بٹ نے لکھا کہ ایمن پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ ایمن خان نے بھی یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایمن نے اپنی بیٹی امل کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ ایمن خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی فعال رہتی ہیں۔

وہ مداحوں کے ساتھ اکثر و بیشتر اپنی بیٹی کی تصاویر کے ساتھ ساتھ شوہر منیب بٹ کے ساتھ رومانوی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ایمن خان کے کیریئر پر ایک نظر ڈالی جائے تو اداکارہ نے 2012 کے ڈرامے ’محبت بھاڑ میں جائے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔

وہ ’من مائل‘، ’کتنی گرہیں باقی ہیں‘، ’گھر تتلی کا پر‘، ’عشق تماشا‘ اور ’باندی‘ جیسے ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ایمن خان نے 2018 میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ شادی کرکے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا تھا۔

فی الحال انہون نے اپنے کام سے وقفہ لیا ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024