• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

وزیراعلیٰ پنجاب کے نوٹس پر خاکروب کو کچلنے والا پولیس ڈرائیور گرفتار

شائع April 26, 2020
پولیس وین نے گوجرانوالہ میں خاکروب کو کچل دیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس وین نے گوجرانوالہ میں خاکروب کو کچل دیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس وین سے خاکروب کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد واقعے میں ملوث پولیس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے خاکروب عاشق مسیح کو کوڑا اٹھاتے ہوئے پولیس وین نے کچل دیا تھا جس پر اہلخانہ نے وزیراعلیٰ اور دیگر حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، 2 جوان شہید

اتوار کو وزیر اعلی عثمان بزدار نے پولیس وین سے خاکروب کی ہلاکت کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس ڈرائیور کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

عثمان بزدار کی ہدایت پر پولیس وین چلانے والے ڈرائیور کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سینٹری ورکر عاشق مسیح کے گھر گئے اور عاشق مسیح کے اہل خانہ سے وزیر اعلیٰ کی طرف سے تعزیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: شوگر بحران رپورٹ میں تاخیر وزیراعظم کو قصور وار ثابت کرتی ہے، شہباز شریف

عاشق مسیح کے لواحقین کو وزیر اعلی عثمان بزدار کی طرف سے امدادی چیک بھی دیا گیا۔

اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے مقتول کے بیٹے کے کو سرکاری نوکری دینے کا بھی اعلان کیا جس کے لیے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے بھی عاشق مسیح کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے ننکانہ کے علاقے میں خواتین سمیت تین افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ننکانہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی:ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے باعث عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی بند

وزیر اعلیٰ نے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اور مقتولین کے لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

گزشتہ دنوں ننکانہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خواتین سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا تھا جسے پولیس نے ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024