• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

کورونا کے دنوں میں ’اونانا ‘ کے بعد ’ڈونٹ رش‘ چیلنج مقبول

شائع April 26, 2020 اپ ڈیٹ April 27, 2020
ویڈیو میں سید نین عابدی کو بیٹے کے ساتھ دیکھا گیا—اسکرین شاٹ
ویڈیو میں سید نین عابدی کو بیٹے کے ساتھ دیکھا گیا—اسکرین شاٹ

کورونا وائرس کی وبا کے باعث گھروں تک محدود رہ جانے والی دنیا کی تقریباً نصف آبادی گھروں میں محدود رہتے ہوئے خود کو محظوظ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

اور اسی وجہ سے ہی سوشل میڈیا پر متعدد ٹرینڈز اور چیلنج بھی سامنے آ رہے ہیں، بعض سامنے آنے والے چیلنجز تو پرانے ہیں مگر وبا کے باعث لوگوں کے گھروں میں رہنے کی وجہ سے وہ چیلنج دوبارہ سامنے آ رہے ہیں۔

جیسے کچھ دن قبل ہی تین سال قبل سامنے آنے والا ’ اونانا چیلنج‘ کورونا کے دنوں میں ایک بار پھر دنیا میں مقبول ہوا اور اب کے بار اس چیلنج کو پاکستانی شوبز شخصیات نے بھی قبول کیا تھا۔

اونانا چیلنج‘ 2017 کے بعد ایک پورچوگیزی گانا مقبول ہونے کے بعد سامنے آیا تھا۔

اس چیلنج میں دو افراد ایک دوسرے کے سامنے کھڑے ہوکر ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے بغیر اپنے پاؤں ایک دوسرے سے آہستہ سے ٹکرا کر ڈانس کرتے ہیں۔

یہ چیلنج اسی وقت ہی کامیاب مانا جاتا ہے جب کہ ڈانس کرنے والے دونوں افراد اپنا توازن برقرار رکھتے ہوئے ایک دوسرے کو ہاتھ لگائے بغیر مختلف طریقوں سے ایک دوسرے کے پاؤں سے پاؤں ٹکرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے دنوں میں ’اونانا چیلنج‘ مقبول

اور کچھ دن قبل ایسی چیلنج کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی اداکاراؤں عروسہ قریشی اور مہوش حیات نے بھی ویڈیوز جاری کی تھیں۔

مہوش حیات نے ’ اونانا چیلنج‘ کے تحت اپنے بھائی کے ساتھ ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی جو خوب وائرل ہوئی۔

اسی طرح اب پرانا چیلنج ’ڈونٹ رش ‘ بھی ایک بار پھر مقبول ہونے لگا ہے اور اس بار اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کرکٹرز نے اس پر ویڈیو بنائی۔

’ڈونٹ رش‘ چیلنج بھی 2019 کے آخر میں اس وقت سامنے آیا تھا جب کہ ینگ ٹی اینڈ بگسی نے ’ڈونٹ رش‘ گانا ریلیز کیا تھا۔

گانے کے بے حد مقبول ہونے کے بعد اسی نام سے امریکا سے سوشل میڈیا پر ’ڈونٹ رش‘ چیلنج کا آغاز ہوا اور اس چیلنج کے تحت متعدد لوگوں کو ایسی سرگرمیاں دکھانی ہوتی ہیں جو ویڈیو کا آغاز کرنے والی شخصیت نے شروع کی ہو اور پھر ان تمام سرگرمیوں کو ایک ہی ویڈیو میں شامل کرلیا جاتا ہے۔

اسی چیلنج کے تحت پاکستانی خواتین کرکٹرز نے بھی انفرادی طور پر سرگرمیاں کیں اور بعد ازاں انہیں ایک ہی ویڈیو میں شامل کرلیا گیا۔

پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز نے ’ڈونٹ رش چیلنج‘ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ان کے ساتھ قومی ٹیم کی اور کرکٹرز بھی دکھائی دیں۔

کائنات امتیاز کی جانب سے ’ڈونٹ رش چیلنج‘ کی شیئر کی گئی ویڈیو میں عمیمہ سہیل، ماہم طارق، سیدہ نین عابدی، سدرہ نواز، عائشہ ظفر، منیبہ علی، ایمن انور، ارم جاوید اور سدرہ امین بھی دکھائی دیں۔

تمام کرکٹرز نے ’ڈونٹ رش چیلنج‘ کو اپناتے ہوئے اپنی سرگرمی وہاں سے شروع کی، جہاں پہلی کرکٹر نے سرگرمی ختم کی اور پھر بعد میں تمام کرکٹرز کی سرگرمیوں کو ایک ویڈیو کی شکل میں جاری کردیا۔

قومی کرکٹرز کی ’ڈونٹ رش چیلنج‘ کی ویڈیو کو سراہا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024