• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

مسلمان کورونا کے باوجود ماہ صیام کی روح زندہ رکھنےکیلئے کوشاں

شائع April 26, 2020

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان ماہ صیام کے فضائل و برکات کے حصول کے لیے کوشاں ہیں لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مساجد خالی اور افطاری کی رونقیں ماند پڑ گئی ہیں۔

رمضان میں عام طور پر عبادت اور معاشرتی روبط کا رجحان بڑھ جاتا ہے لیکن رواں سال سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے سحر و افطار کے اوقات کار میں وہ مقامات ویران ہیں جو گزشتہ برس اہل ایمان کی توجہ کا مرکز تھے۔

لیکن واشنگٹن سے جکارتہ تک مسلمان خیرات اور عبادت کے ذریعے رمضان کی روح کو زندہ رکھنے کے طریقے ڈھونڈ رہے ہیں۔

مہلک کورونا وائرس کے کیسز پاکستان میں دن بدن بڑھتے جارہے ہیں اور نئے اعداد و شمار کے بعد ملک میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 657 جبکہ اموات 265 تک پہنچ چکی ہیں۔

کراچی میں پولیس اہلکار افطاری کی تیاری کررہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

برزایل کی ایک مسجد سے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے تروایح کا اہتمام کیا گیا—فوٹو: رائٹرز

ایک بزرگ خاتون تنہا افطاری لیے بیٹھی ہیں—فائل فوٹو: اے پی

بھارت کے شہر احمد آباد میں ایک مسجد ویران ہے،گزشتہ برس اسی مسجد میں سیکڑوں لوگ نے افطار کیا—فوٹو: رائٹرز

لاہور میں شہری سماجی فاصلے کے قواعد کو مد نظر رکھتے ہوئے دائروں میں کھڑے ہیں —فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کی ایک سڑک جہاں گزشتہ برس افطاری سے قبل غیرمعمولی رش ہوتا تھا — فوٹو: اے ایف پی

پشاور کی ایک مسجد میں نوجوان قرآن پاک کی تلاوت کررہا ہے—فوٹو: اے پی

بھارت میں ایک شخص سیویاں تیار کررہا ہے—فوٹو: اے پی

راولپنڈی کی سڑک ویران ہے جہاں گزشتہ سال افطاری کے طویل دسترخوان لگتے تھے—فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی کی ایک مسجد نمازیوں سے خالی ہے—فوٹو: اے ایف پی

سری لنکا میں اہلخانہ افطاری کے لیے اذان کا انتظار کررہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

شام میں ایک شخص اپنے دکان پر موجود ماہ صیام کے گاہک کا انتظار کررہا ہے — فوٹو: اے ایف پی