• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا وائرس کے سبب لاکھوں افراد بے گھر

شائع April 23, 2020 اپ ڈیٹ April 24, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور لوگوں کے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک دنیا بھر میں ایک لاکھ 86 ہزار افراد ہلاک اور 26 لاکھ 65 ہزار سے زائد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

وائرس کے سبب لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں نہ ہونے سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے روزگار اور اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ہیں۔

وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا میں سب سے زیادہ افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور امریکا کے تمام بڑے شہروں میں بے گھر افراد نے سڑک کنارے رہنا شروع کردیا ہے۔

دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر نیویارک میں ایک  بے گھر شخص بینچ پر آرام کررہا ہے— فوٹو: رائٹرز

بھارت کے شہر گوہاٹی میں ایک بے گھر خاتون آسام پولیس کی جانب سے تقسیم کیے گئے راشن سے پیٹ بھرنے میں مصروف ہے— فوٹو: اے پی

لبنان کے شہر سیبون میں ایک بے گھر شخص اپنے بچوں کے ہمراہ سمندر کنارے بے سروسامانی کی حالت میں بیٹھا ہوا ہے— فوٹو: رائٹرز

افغان دارالحکومت کابل میں ایک بے گھر شخص سڑک کنارے بیٹھے چائے پی رہا ہے— فوٹو: رائٹرز

کورونا وائرس کی وجہ سے سنسان وسط لندن کے سب وے میں ایک شخص سورہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

امریکا کے اہم شہروں میں بے روزگار اور بے گھر افراد نے سڑک کنارے کیمپ نصب کر کے رہنا شروع کردیا ہے— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بے آسرا افراد زکوٰۃ تقسیم کرنے والے ایک شخص کے گرد گھیرا ڈالے کھڑے ہیں— فوٹو: اے ایف پی