• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

سعودی عرب کا پاکستانی مزدوروں کو اگلے 3 ماہ تک برطرف نہ کرنے کا اعلان

شائع April 22, 2020
مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں، زلفی بخاری — فوٹو: جاوید حسین
مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں، زلفی بخاری — فوٹو: جاوید حسین

حکومت نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کو درپیش مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے سعودی حکام سے رابطے شروع کردیے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا۔

گفتگو میں سعودی عرب میں پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ممکنہ حل پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں اس لیے سعودی حکام سے درخواست ہے کہ وہ پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھائیں۔

انہوں نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی اقدامات کی بھی درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: سعودی حکومت کا مسلمانوں کو حج کی تیاریاں مؤخر کرنے کا مشورہ

سعودی عرب نے پاکستان کی درخواست پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

سعودی وزیر نے کہا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہوگی، جبکہ کمپنیاں آئندہ 3 ماہ تک پاکستانی محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین کو 3 ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، اب تک برطرف ملازمین سے بھی تعاون کیا جائے گا جبکہ پاکستانی محنت کشوں کو مکمل تنخواہ اور بقایاجات کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔

معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر سعودی وزیر سے اظہار تشکر کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشکل وقت میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ آپریشن جلد شروع کرنے پر بھی بات چیت کی۔

تبصرے (1) بند ہیں

مختار Apr 22, 2020 02:47am
میں سعودیہ میں کئ سال سے بطور انجینئر کام کررہا ہوں ۔ہماری کمپنی نے سات ماہ کی تنخواہ پہلےہی روکی ہوئی ہے اور اب بغیر تنخواہ چھٹی پے گھر بٹھا دیا گیا ہے ۔اس کا بھی کچھ کریں پلیز

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024