• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

نکاح کی خوبصورت تصویر کے ساتھ ثمینہ اور منظر مداحوں کے شکرگزار

شائع April 21, 2020
دونوں نے 4 اپریل کو لاہور میں شادی کی، فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 4 اپریل کو لاہور میں شادی کی، فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے دو معروف اداکار منظر صہبائی اور اداکارہ ثمینہ احمد نے رواں ماہ 4 اپریل کو شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا تھا۔

اس وقت ان کے نکاح کی تقریب کی بس چند تصاویر ہی سامنے آئی تھیں اور مداح ان کی مزید تصاویر دیکھنے کے خواہشمند بھی تھے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی رشتہ ازدواج میں منسلک

اور اب ثمینہ احمد نے خود ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی جس میں منظر صہبائی انہیں انگوٹھی پہناتے نظر آئے۔

اس تصویر کے ساتھ دونوں اداکاروں نے اپنے مداحوں کو شکریہ بھی ادا کیا۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے منظر صہبائی نے لکھا کہ ’ہم اپنے پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مداحوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے ہمیں اتنا پیار دیا‘۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ ڈان سے بات کرتے ہوئے ثمینہ احمد نے واضح کیا تھا کہ ان کی شادی کی تقریب میں صرف ان کی اور منظر صہبائی کی فیملی شامل تھی اور کسی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

تقریب کے دوران ثمینہ احمد سفید رنگ کی ساڑھی میں نہایت خوبصورت نظر آئیں، دوسری جانب منظر صہبائی نے بھی سفید جوڑا زیب تن کیا تھا۔

یہ ثمینہ احمد کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی پاکستانی فلم ساز فریدالدین احمد سے کی تھی، تاہم کچھ سالوں بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

ان کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو 70 سالہ ثمینہ احمد نے 18 سال کی عمر میں پی ٹی وی کے ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ شوبز میں کیریئر کا آغاز کیا۔

ابتدا میں وہ کئی سنجیدہ ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں تاہم بعدازاں ان کی کامیڈی اداکاری کو بےحد پسند کیا گیا۔

وہ ’اکڑ بکڑ‘، ’الف نون‘ اور ’سچ گپ‘ جیسے ڈراموں میں مزاحیہ اداکاری کرچکی ہیں۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں سنو چندا، آنگن، گل رانا، فیملی فرنٹ، ڈولی کی آئے گی بارات، داستان اور سنگت جیسے ڈراموں میں کام کیا۔

جبکہ وہ فلم ناراض، دختر اور لوڈ ویڈنگ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

دوسری جانب 70 سالہ منظر صہبائی نے اپنے کیریئر میں ’بول‘، ’ماہ میر‘ اور ’زندہ بھاگ‘ جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

ڈراموں کی بات کی جائے تو حال ہی میں سامنے آئے ڈرامے ’الف‘ میں منظر صہبائی کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025