مولانا فضل الرحمٰن کا وطن واپس آنے والے پاکستانیوں سے قرنطینہ کے پیسے وصول نہ کرنے کا مطالبہ
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بیرون ملک سے واپس آنے والے پاکستانیوں سے قرنطینہ کے چارجز وصول کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پوری دنیا کورونا کی وبا سے متاثر ہے، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو بھی اس آزمائش کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست، عوام، سیاسی و مذہبی جماعتیں اور فلاحی تنظیمیں متاثرین کے لیے انتظام کررہی ہیں، ان حالات میں سمندر پار پاکستانیوں کےلیے بھی سوچنا چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ یورپ،عرب، چین سمیت دنیا میں جہاں وبا ہے وہاں پاکستانی بھی متاثر ہوئے ہیں، اورسیز پاکستانی بھائیوں کیساتھ مشکل اس گھڑی میں اظہار یکجہتی کرتا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ اطلاع ہے وطن پہنچنے والے پاکستانیوں سے قرنطینہ کے پیسے لیے جارہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنی وطن کی مدد کی ہے، انہیں جب سہارا چاہیے تو ایسے وقت میں ان کی مدد کرنی چاہیے۔