• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماہرہ خان کس کی محبت میں مبتلا ہوگئیں؟

شائع April 18, 2020
اداکارہ ماہرہ خان، فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ ماہرہ خان، فوٹو: انسٹاگرام

ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی سب سے کامیاب اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے جن کے کیریئر کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی خبریں میڈیا میں سامنے آتی رہتی ہیں۔

اداکارہ کا نام ویسے تو کئی لوگوں کے ساتھ جوڑا جاچکا ہے جبکہ کئی بار ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ ماہرہ خان نے خفیہ منگنی کرلی تاہم اداکارہ نے ہمیشہ ان خبروں کو بےبنیاد قرار دیا۔

یہی وجہ ہے کہ مداح ہمیشہ یہ جاننے کے خواہشمند رہے کہ ماہرہ خان آخر کس کے ساتھ اپنی زندگی گزارنے کا فیصلہ کریں گی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان کی منگنی کی افواہیں

اور اب اداکارہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کردیا کہ وہ واقعی محبت میں مبتلا ہوگئی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کے دوران اپنا شو روائنڈ ود ثمینہ گھر سے کر رہی ہیں جہاں وہ شوبز سے تعلق رکھنے والی دوسرے شخصیات کا آن لائن انٹرویو لیتی ہیں۔

اس بار آن لائن شو میں ثمینہ پیرزادہ نے اداکارہ ماہرہ خان کو مدعو کیا۔

انٹرویو کے دوران ثمینہ پیرزادہ نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کیا وہ کسی سے محبت کرتی ہیں؟

جس کے جواب میں اداکارہ نے ہنستے ہوئے سر ہلا دیا۔

اس دوران ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کسی کی محبت میں مبتلا ہوگئی ہیں لیکن وہ اتنی آسانی سے اس حوالے سے بات نہیں کرسکتی کیوں کہ وہ بہت شرمیلی ہیں۔

ثمینہ پیرزادہ نے اس دوران ماہرہ خان کو مبارکباد بھی دی اور سوال کیا کہ کیا وہ اس شخص کو جانتی ہیں؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

جس پر ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’ہوسکتا ہے آپ ان کو جانتی ہوں لیکن ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے‘۔

اس پر جب ثمینہ پیرزادہ نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کیا وہ نام بتانا چاہیں گی تو اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ نام نہیں بتانا چاہتی کیوں کہ یہ وہ خیال ہے جس کی حفاظت کو کرنا چاہتی ہیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عکسری سے کی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دوسری شادی کب کریں گی، ماہرہ خان نے بتادیا

ان کی پہلی شادی کامیاب نہیں ہوسکی تھی اور 2015 میں ان دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔

چند سال قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ماہرہ خان نے ترکی میں ایک دیرینہ کاروباری دوست سے منگنی کرلی تاہم بعد ازاں اداکارہ نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا اور کہا تھا انہوں نے منگنی نہیں کی بلکہ وہ ترکی ایک دوست کی شادی میں گئی تھیں۔

اداکارہ کا نام بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ بھی جوڑا گیا تاہم اس حوالے سے بھی انہوں نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024