کورونا وائرس: پی ٹی اے کا غیر رجسٹرڈ موبائل فونز 19 مئی سے بلاک کرنے کا فیصلہ
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے باعث عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 19 مئی تک غیر رجسٹرڈ انٹرنیشنل موبائل اکیوپمنٹ آئیڈینٹٹی (آئی ایم ای آئی) کے حامل موبائل فونز بلاک نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پی ٹی اے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام جی ایس ایم اے ڈیوائسز کے لیے آئی ایم ای آئی بلاکنگ کی ڈیڈلائن میں مزید 30 روز کی توسیع کی گئی جو اس وقت پی ٹی اے سے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ غیررجسٹرڈ آئی ایم ای آئز کو بلاک کرنے کا عمل 19مئی سے شروع ہوگا اور اس کے لیے ایس ایم ایس کے ذریعے رابطہ کیا جائے گا ۔