• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

پاکستان میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے اثرات کی تصویری جھلک

شائع April 17, 2020

دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر و ہلاک کرنے والے مہلک نوول کورونا وائرس کا پاکستان میں بھی پھیلاؤ بڑھ رہا ہے اور دن بدن نئے کیسز اور اموات سامنے آرہی ہیں۔

آج آنے والے نئے کیسز کے بعد ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 7 ہزار 236 ہوگئی جبکہ اموات 136 تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مختلف پابندیاں اور جزوی لاک ڈاؤن میں بھی 30 اپریل تک توسیع کی جاچکی ہے۔

تاہم کئی مقامات پر لوگ اس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی بھی کرتے نظر آئے۔

ایبٹ آباد کے ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر ہونے والے شخص کی میت آئسولیشن وارڈ سے لے جارہے ہیں — فوٹو: رائٹرز

کراچی پریس کلب میں جراثیم کش اسپرے کی جارہی ہے — فوٹو: اے پی

خواتین وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیے جانے والے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سلسلے میں رقم حاصل کرنے کے لیے انتظار کررہی ہیں — فوٹو: اے پی

لاک ڈاؤن کے باوجود پشاور کے بازار میں لوگ بڑی تعداد میں موجود ہیں — فوٹو: اے پی

اسلام آباد میں نوجوان لاک ڈاؤن کے دوران سڑک پر کرکٹ کھیل رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جس کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو پریشانی کا سامنا ہے — فوٹو: رائٹرز

حیدرآباد میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والے نوجوانوں کے خلاف پولیس کاروائی کرتی نظر آرہی ہے — فوٹو: اے پی

کراچی میں لوگ احساس پروگرام سے رقم کے حصول کے لیے اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی