• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 20 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کرگئی

شائع April 16, 2020
چین سے پھیلنے والی اس وبا سے یورپی خطہ بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں اب تک 90 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں - فائل فوٹو:رائٹزز
چین سے پھیلنے والی اس وبا سے یورپی خطہ بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں اب تک 90 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں - فائل فوٹو:رائٹزز

دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود اب تک کورونا کے کیسز میں کمی نہیں دیکھی جا رہی اور اب تک دنیا کے 185 ممالک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 20 لاکھ 81 ہزار 969 ہو چکی ہے۔

چین سے پھیلنے والی اس وبا سے یورپی خطہ بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں اب تک 90 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 487 ہوگئی ہے۔

یورپ

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صرف یورپ میں کورونا وائرس سے 90 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جو دنیا بھر میں مرنے والوں کا 65 فیصد سے زائد ہے۔

اس وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر یورپ ہوا تھا اور وہاں ابھی تک 10 لاکھ 47 ہزار 279 افراد متاثر جبکہ مجموعی طور پر 90 ہزار 180 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکا

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاشی سرگرمیوں کے دوبارہ کھلنے کے لیے گائیڈلائنز جاری کرنے کی تیاری شروع کردی۔

امریکا دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہفتے میں دوگنی ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں طبی سہولیات فراہم کرنے والے درجنوں افراد کورونا سے متاثر

امریکا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 30 ہزار سے زائد رہی جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہوگئی۔

اسپین

اسپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار سے تجاوز کرگئی تاہم ریاست کیٹالونیا کے اعداد و شمار سے عندیہ ملتا ہے کہ اموات کی اصل مجموعی تعداد کئی ہزار زیادہ ہوسکتی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں مزید 5 سو 51 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 19ہزار ایک سو 30 ہوگئی اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 82 ہزار 8 سو 16 ہوگئی۔

جرمنی

کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں جرمنی چوتھے نمبر پر ہے جہاں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار 753 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں 3 ہزار 850 ہوگئی ہیں۔

وائرس سے بری طرح متاثر ہونے کے باوجود جرمنی کی عدالت نے ملک میں عوام کو سیاسی احتجاج کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔

مظاہرین کی جانب سے عدالت میں جرمنی کے مغربی شہر گیاسین ہیسے میں مظاہرے کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی جہاں 2 سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے۔

تاہم عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مظاہرے کی اجازت دیتے ہوئے احتجاج کے دوران سماجی فاصلے پر عمل کرنے کا حکم جاری کیا۔

برطانیہ

برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 861 ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 729 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 20 لاکھ، اموات ایک لاکھ 28 ہزار سے متجاوز

وزارت صحت کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

ایران

ایران میں کورونا وائرس سے مزید 92 ہلاکتیں ہوگئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 869 ہوگئی۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیناؤش کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 606 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 77 ہزار 995 ہوگئی۔

افریقہ

افریقہ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) 10 لاکھ کٹس تقسیم کرے گی تاکہ خطے کے ممالک میں ٹیسٹنگ کے شارٹ فال پر قابو پایا جاسکے۔

سی ڈی سی ڈائریکٹر جون نکینگاسونگ کا کہنا تھا کہ 'خطے میں ٹیسٹنگ میں بہت بڑا خلا ہے، اس کے لیے کچھ کرنا ہوگاٗ۔

ان کا کہنا تھا کہ 'افریقہ بھر میں آئندہ 3 ماہ کے لیے ڈیڑھ کروڑ ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی'۔

خطے میں اب تک 17 ہزار 247 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 911 ہلاکتیں بھی ہوچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024