• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا وائرس کے دوران پاکستانی اداروں کے لیے گوگل کی ورچوئل ورکشاپس

شائع April 15, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل نے پاکستان میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے دوران چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لیے ورچوئل ورکشاپس کا اہتمام کیا ہے۔

یہ ورچوئل ورکشاپس اُن چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کے لیے تیار کیی گئی ہیں جنہیں دنیا بھر میں ایسے چیلنجوں کا سامنا ہے جن کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریموٹ ورکنگ اور ڈیجیٹل میں تبدیلی کی غرض سےمفت ورچوئل ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جو گوگل کی جانب سے پاکستانی کاروباری اداروں کی مدد کے وعدے کا حصہ ہے ۔

یہ کورس Grow with Google پروگرام کی ٹیم نے تیار کیا، جسے کووڈ 19 کی وجہ سے ورچوئل میں تبدیل کیا ہے۔

گوگل کا کہنا تھا کہ ورکشاپس میں ہینڈی ڈیجیٹل ٹولز پر توجہ دی گئی ہے اور اسی کے ساتھ ایسے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے مشورے اور ترکیبیں فراہم کی گئی ہیں جو اپنے کسٹمرز اور ملازمین، دونوں کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہتے ہیں۔

ہر سیشن کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہے جس میں گوگل کے ٹرینرزتربیت دیں گے۔ ان سیشنز کو ریکارڈ نہیں کیا جا سکے گا، لہذا ان کو ضائع مت کیجیے۔

ورکشاپ شیڈول

تاریخ : 30 اپریل صبح 11 سے 12 بجے تک

موضوع

آن لائن ہونا کیسا لگتا ہے؟ (What Going Online Looks Like?)

تاریخ : 05 مئی صبح 11:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک

آپ گوگل کے ساتھ آن لائن کیا کرسکتے ہیں؟ (What You can Do With Google Online?)

تاریخ 08 مئی صبح 11:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک

گوگل کس طرح چھوٹے/درمیانے کاروباری اداروں کی مدد کرتا ہے؟ (How Google Helps SMBs Only?)

تاریخ: 12 مئی صبح 11:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک

کس کو آن لائن ہدف بنایا جا ئے اور کیسے ؟ (Who To Target Online And How?)

بیان میں بتایا گیا کہ ایسے افراد جو ان ورکشاپس میں شرکت نہیں کرسکتے وہ گوگل پریمیئیر ایپ سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، اس ایپ میں کاروبار، مارکیٹنگ، مینیجمنٹ اور دیگر بہت سے موضوعات پر سینکڑوں اسباق موجود ہیں، جبکہ ذاتی ضرورت کے مطابق، اگلے اقدامات تجویز کرتی ہے تاکہ آپ اپنی اسکلز کو درست انداز میں استعمال کر سکیں۔

اس کے علاوہ، کاروباری ادارے، مزید مشورے اور تجاویز بھی تلاش کر سکتے ہیں جس سے ان کو Grow with Google ویب سائٹ پر اپنے کاروبار کو ترقی دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس سے قطع نظر کہ آپ کا کاروبار کیا ہے، مثلاً اپنی ویب سائٹ بہتر بنانے کے لیے نفرادی تجاویز یا اپنے کسٹمرز کو بہتر طور پر سمجھنے جیسی نئی مہارتیں اور معلومات حاصل کیجیے تاکہ آپ کا کاروبارآن لائن ترقی کر سکے۔

ہمیں امید ہے کہ گوگل کے یہ وسائل پاکستان کےلیے کارآمد ہیں تاکہ ہم آئندہ پیش آنے والےمشکل دور سے نمٹ سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024