وفاقی وزیر مذہبی امور کا مفتی تقی عثمانی سے ٹیلیفونک رابطہ
مفتی تقی عثمانی نے کہا ہےکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے انہیں 18 اپریل کو رمضان میں لاک ڈاؤن سے متعلق ہونے والے مشاورتی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے جس میں ہم اپنا موقف پیش کریں گے۔
اس حوالے سے مفتی تقی عثمانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر مذہبی امور نے ان سے ٹیلیوفونک رابطہ کیا جس میں رمضان میں لاک ڈاؤن کے دوران باجماعت نمازکےمعاملے پر بات ہوئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت ہماری تجاویز پر غور کررہی ہے۔