پاکستان کے پاس بیرونِ ملک سے ایک ساتھ پاکستانیوں کو واپس لانے کی صلاحیت نہیں، زلفی بخاری
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی سید ذوالفقار المعروف زلفی بخاری نے خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے اپنے پیغام میں اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کے پاس بیرون ملک گھر ہیں وہ فی الحال وہیں رہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دبئی میں کرفیو کے باعث مشکل وقت ہے، ابوظہبی میں حالات بہتر ہیں ، پاکستان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ سب کو ایک وقت پر واپس لایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سے 18اپریل کو ایک فلائٹ پاکستان آئے گی جس کے بعد فلائٹس کا شیڈول دوبارہ جاری کریں گے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ ٹرانزٹ فلائٹس، ویزا ایکسپائر اور نوکریاں چھوٹ جانے سے پریشان ہیں ان کو خصوصی ترجیح دی جارہی ہے
ذوالفقار بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایک ہفتہ میں 2 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی صلاحیت ہے، کسی بھی طرح کی مشکلات کی صورت میں اوورسیز منسٹری کو شکایات درج کرائی جا سکتی ہے۔