• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Covid 2019

باجماعت نماز، تراویح کا فیصلہ 18 اپریل کو ہوگا، وزیر مذہبی امور

شائع April 14, 2020

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تراویح ، اعتکاف اور نماز جمعہ سمیت باجماعت نمازوں کے بارے میں فیصلہ 18 اپریل کو ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ علمائے کرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت سے فیصلہ کیا جائے گا اس لیے اس حوالے سے انفرادی اور مقامی فیصلوں سے اجتناب کر کے اتفاق اور اتحاد کی فضا کو فروغ دیا جائے۔

پیر نور الحق قادری نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے محفوظ اور عبادات سے بھر پور رمضان کے لیے اقدامات کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے جید علما اور دینی و سیاسی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024