کورونا ریلیف فنڈ میں چوبیس گھنٹے کے اندر ہی 4.5 کروڑ کے عطیات موصول ہوگئے،زلفی بخاری
وزیر اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کورونا ریلیف فنڈ کی ویب سائٹ کے آغاز کے چوبیس گھنٹے کے اندر ہی 45 ممالک سے 4.5 کروڑ کے عطیات موصول ہوئے۔
اپنے بیان میں زلفی بخاری نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 24 گھنٹوں میں 2400 خاندانوں کی ذمہ داری اٹھا لی اور دنیا بھر سے 900 مخیر حضرات نے ویب سائٹ کے ذریعے عطیہ دیا۔
عطیات دینے والوں کی زیادہ زیادہ امریکا اور برطانیہ سے ہے، عطیات سے مخیر حضرات متاثرہ خاندان کا ایک ماہ کا راشن اور دیگر اشیاء ضرورت کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں۔