• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ، فوجی اہلکار شہید

شائع April 14, 2020 اپ ڈیٹ April 15, 2020
دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک ارشاد خان نے جام شہادت نوش کیا، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر
دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک ارشاد خان نے جام شہادت نوش کیا، ترجمان پاک فوج — فوٹو: آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک فوجی اہلکار شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی نقل و حمل کو دیکھا اور کوئیک ری ایکشن فورس نے جیسے ہی علاقے کا محاصرہ کیا دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے خیبر سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ لانس نائیک ارشاد خان نے جام شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان شہید

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر دہشت گردوں کی نقل و حمل دیکھی جارہی ہے۔

چار روز قبل شمالی وزیرستان میں تحصیل میر علی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 7 عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ذکرخیل کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور ایک دہشت گرد گروہ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس حوالے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 3 سے 4 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب سیکیورٹی فورسز علاقے میں پیٹرولنگ کر رہی تھیں۔

مزید پڑھیں: ڈی آئی خان: فورسز کے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کے کرنل شہید

8 اپریل کو بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائی کرکے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے 24گھنٹوں کے دوران شمالی وزیرستان اور مہمند میں خفیہ اطلاعات پر دو الگ الگ آپریشنز کیے۔

اس سے قبل 18 مارچ کو خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 4 جوان شہید ہوگئے جبکہ 7 دہشت گردوں کو بھی مار دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024