• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ملک ریاض نے 'قانونی،تکنیکی وجوہات' کے باعث 'آپ نیوز' چینل بند کردیا

شائع April 11, 2020
ملک ریاض اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کریں گے، چینل انتظامیہ — فوٹو: آپ نیوز فیس بک
ملک ریاض اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کریں گے، چینل انتظامیہ — فوٹو: آپ نیوز فیس بک

بزنس ٹائیکون و بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے 'آپ نیوز' چینل کی نشریات بند کر دیں۔

اس پیشرفت سے متعلق آپ نیوز کے ملازمین نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ چینل کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کو کی گئی ای میل میں کہا گیا کہ 'چیئرمین ملک ریاض کی طرف سے تمام کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ چند ناگزیر قانونی اور تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر آپ نیوز کو مزید چلانا ممکن نہیں رہا، اس لیے فوری طور پر آج 11 اپریل سے چینل کی نشریات بند کی جارہی ہیں۔

ای میل میں کہا گیا کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ نیوز سے وابستہ تمام کارکنان کے واجبات ادا کیے جائیں گے جس کے تحت مارچ کی تنخواہ 15 اپریل تک ادا کردی جائے گی۔

اپریل سے 11 مئی تک نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 22 اپریل تک ادا کردی جائے گی جبکہ اس کے بعد اگلے تین ماہ کی نصف تنخواہ بھی کارکنان کو ادا کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ملک ریاض اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کریں گے۔

بزنس ٹائیکون و بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کی جانب سے اچانک چینل بند کیے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد کئی صحافیوں نے سوشل میڈیا پر خیالات کا اظہار کیا۔

صحافی اویس توحید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'ملک ریاض نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنے چینل میں ملازمت کے لیے آپ نیوز کے عملے کو ترجیح دیں گے۔'

صحافی ریاض الحق نے آپ نیوز سمیت کئی ٹی وی چینل میں مالی بحران کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'آنے والے دن میڈیا اور صحافیوں پر بھاری ہیں۔'

صحافی فیضان لاکھانی نے ٹوئٹ کیا کہ 'پاکستان کی میڈیا انڈسٹری کے لیے آج ایک اور افسوسناک دن ہے، آپ نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے چینل بند کیے جانے کے بعد سیکڑوں صحافی بیروزگار ہوگئے ہیں۔'

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024