• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کورونا وائرس: لاک ڈاؤن میں گُڈ فرائیڈے کی تقریبات

شائع April 11, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث مسیحی برادری نے گُڈ فرائیڈے کی عبادات گھروں میں ہی بیٹھ کر ادا کیں۔

گڈ فرائیڈے کی تقریباًت کے موقع پر چرچ سنسان پڑے رہے اور اکثر گرجا گھروں میں پادریوں نے اکیلے ہی عبادات انجام دیں۔

پوپ فرانسس نے بھی گُڈ فرائیڈے کی تقریبات ویٹیکن سٹی میں خالی چرچ میں ادا کیں۔

اٹلی کے پہاڑی علاقے اسیسی میں ایک چرچ کے باہر لوگوں نے گُڈ فرائیڈے کی مناسبت سے سیڑھیوں پر موم بتیوں سے صلیب بنائی ہوئی ہے— فوٹو: اے ایف پی

لبنانی دارالحکومت بیروت میں ایک خاتون حفاظتی ماسک لگا کر خالی چرچ میں گُڈ فرائیڈے کی عبادت کررہی ہیں— فوٹو: اے ایف پی

کولمبیا میں پولیس کمانڈر مینوئیل ویسکوئیز حفاظتی ماسک پہن کر گاڑی سے ہی گڈ فرائیڈے کی عبادت کررہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

سلواکیا میں پادری گڈ فرائیڈے کی عبادات کے لیے تشریف لے جا رہے ہیں، وائرس سے ہلاک افراد کے لیے گُڈ فرائیڈے کے موقع پر خصوصی دعا کی گئی— فوٹو: اے ایف پی

مسیحی ڈیفنس اتحاد کے ڈائریکٹر جنرل پیٹرک مہونے واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے باہر ایک گروپ کے ہمراہ گڈ فرائیڈے کی عبادات میں مصروف ہیں— فوٹو: اے ایف پی

مغربی جرمنی کے ایک چرچ میں پاستر کلاس مارٹن پوتھ مین عبادت کر رہے ہیں اور سامنے بینچوں پر ان لوگوں کی تصویریں لگائی گئی ہیں جو اس دعائیہ تقریب میں شرکت کے خواہشمند تھے لیکن لاک ڈاؤن کے سب نہیں آسکے— فوٹو: اے ایف پی

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں لاک ڈاؤن کے 25ویں دن نوٹرے ڈیم ڈی پیرس کیتھیڈرل میں بشپ مچل اوپیٹیٹ نے اکیلے ہی گڈ فرائیڈے کی عبادت کی— فوٹو: اے ایف پی

میکسکو شہر میں ایک شخص گڈ فرائیڈے کے موقع پر صلیب کے نشان کو اٹھائے گھر جارہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

پوپ فرانسس نے عیسائیوں کے مقدس ترین شہر ویٹیکن سٹی میں اپنے معاون کے ہمراہ خالی چرچ میں عبادت کی، انہیں عبادت کرنے کے بعد چرچ سے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے— فوٹو: اے ایف پی

کولمبیا میں کیتھولک کا ایک گروپ چرچ کے باہر ہی بیٹھ کر گُڈ فرائیڈے کی عبادات ادا کر رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

وائرس سے سب سے زیادہ متاثر یورپی ملک اٹلی میں ایک نرس ہسپتال میں ہی عبادت کررہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے شہر کولکتہ میں مسیحی برادری سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے دوران گُڈ فرائیڈے کی عبادت کر رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

تاریخی شہر یروشلم میں ایک شخص کورونا کے باعث بند کیے گئے سیپلچر چرچ کے باہر ہی گُڈ فرائیڈے کے سلسلے میں دعا کر رہا ہے، فلسطین میں کورونا وائرس کے سبب تمام مذاہب کے عبادت خانے بند ہیں— فوٹو: اے ایف پی

بولیویا میں بشپ مونسیگنور فرنینڈو بیسکوپ نے ٹرک میں ہی عبادت کی اور اس ٹرک کے ذریعے مختلف علاقے کے لوگوں کو اپنے گھروں میں ہی بیٹھ کر عبادت کرنے کا موقع میسر آ گیا کیونکہ وائرس کی وجہ سے ہفتہ وار تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے۔— فوٹو: اے ایف پی