• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عمران عباس اور بپاشا باسو ایک ساتھ

شائع July 29, 2013

پاکستانی اداکار عمران عباس  بولی وڈ اداکار بپاشا باسو کے ہمراہ۔- آن لائن فوٹو
پاکستانی اداکار عمران عباس بولی وڈ اداکار بپاشا باسو کے ہمراہ۔- آن لائن فوٹو

پاکستانی ماڈل و ٹی وی اداکار عمران عباس بہت جلد انڈین فلم انڈسٹری کا حصہ بن جائیں گے اور ان کے مد مقابل بولی وڈ اداکار بپاشا باسو اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

ممبئی سے پاکستان پہنچنے پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران عمران عباس نے کہا کہ پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی آفرز مل رہی ہیں۔

اپنے ملک کی فلموں میں کون کام کرنا نہیں چاہتا مگر میرے ساتھ اب مجبوری یہ ہے کہ بولی وڈ و ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے کے لئے شیڈول ترتیب دے چکا ہوں۔

اس وقت انڈین فلم 'کری ایچر' میں کام کرنے کی وجہ سے مصروف ہوں، جو بولی وڈ میں تھری ڈی آئی میکس ٹیکنالوجی پر بنائی جانے والی اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہے اور اپنی طرز کی جراسک پارک ٹائپ مووی ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار وکرم بھٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا اداکار ہوں جو بولی وڈ کی معروف گلیمرس اداکار بپاشا باسو کے ساتھ ہیرو آ رہا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ انڈین فلم 'عاشقی ٹو' کی آفر کو ٹھکرانے کا افسوس ہے، فلم کی ریکارڈ ساز کامیابی نے ہندوستانی فلمسازوں کو بھی حیران کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سو کروڑ کے کلب کی ممبر بن جانے والی اس فلم میں کام کرنے کے بارے میں بولی وڈ اداکار اکشے کمار سے مشورہ کیا تھا اور ان کے کہنے پر فلم 'عاشقی ٹو' میں کام کرنے سے انکار کیا تھا لیکن اب ایسی کوئی غلطی نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے بتایا کہ ہالی وڈ کی فلم کے لیے بھی بات چیت چل رہی ہے جس کی بناء پر 2014 تک مصروف رہوں گا۔

واضح رہے کہ بولی وڈ فلم انڈسٹری کی 100 سالہ تاریخ میں بنائی جانے والی پہلی تھری ڈی آئی میکس فلم کے ہیرو کا اعزاز ایک پاکستانی اداکار کو حاصل ہونے والا ہے۔

عمران عباس آئندہ چند دنوں بعد دوبارہ ممبئی چلے جائیں گے، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بار عید ممبئی میں ہی منائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024