• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

ملائیشین ملکہ کے کورونا سے لڑنے والوں کے لیے لذیذ پکوان

شائع April 10, 2020
فوٹو: انسائڈر
فوٹو: انسائڈر

ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ نے 24 مارچ کو اپنے محل کے 7 ارکان میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ کا فیصلہ کیا تھا۔

بادشاہ اور ملکہ دونوں نے کورونا کا ٹیسٹ بھی کروایا جس کے نتائج منفی آئے۔

انسائڈر کی رپورٹ کے مطابق ملکہ تنکو عزیزا آمینہ میمونہ اسکندریہ نہایت لذیذ پکوان بنانے کے لیے بھی جانی جاتی ہیں اور قرنطینہ میں جانے سے قبل وہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے لیے نئے نئے پکوان تیار کرکے بھیج رہی تھیں۔

ملکہ تنکو عزیزا نے رواں سال 21 مارچ سے سوشل میڈیا پر پکوان تیار کرتے ہوئے ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کرنا شروع کیں تھی۔

انہوں نے سنگی بولے نامی ہسپتال کے لیے سبزیوں کی ایک ڈش تیار کی جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی روز انہوں نے مچھلی کی ایک ڈش تیار کی اور حکومتی ملازمین کی قربانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس کے اگلے روز ملکہ نے کوالالمپور کے ہسپتال کے لیے پکوان تیار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بعدازاں انہوں نے چاکلیٹ کپ کیکس بھی تیار کیے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

23 مارچ کو انہوں نے جو پکوان تیار کیا وہ ہسپتالوں میں ڈیلیور کیا گیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رپورٹس کے مطابق ملکہ کو ان کے اس عمل کے لیے خوب سراہا بھی گیا جبکہ انہیں شکریہ ادا کرنے کے کئی پیغامات بھی موصول ہوئے۔

خیال رہے کہ ملائیشیا میں اب تک 2 ہزار 470 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 35 افراد اس وائرس سے جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Areeb Apr 10, 2020 11:40pm
Kia bat hay malkah ki.wah

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024