• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کوہلی کی اجارہ داری ختم، اسٹوکس وزڈن کے سال کے بہترین کرکٹر قرار

شائع April 8, 2020 اپ ڈیٹ April 18, 2020
بین اسٹوکس کی بدولت انگلینڈ نے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی
بین اسٹوکس کی بدولت انگلینڈ نے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا— فائل فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ کو ورلڈ چیمپئن بنوانے والے عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو وزڈن نے سال کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیا۔

کرکٹ کی بائبل قرار دیے جانے والے وزڈن کرکٹر الماناک نے سال کے بہترین کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا.

مزید پڑھیں: 'آئی پی ایل کے باعث آسٹریلین کرکٹرز انڈیا کیخلاف صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلتے

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو مردوں کا سال کا بہترین کرکٹر قرار دیا گیا جس کے ساتھ ہی انہوں نے ویرات کوہلی کو اہم اعزاز سے محروم کردیا جو گزشتہ 3 سال سے مستقل یہ اعزاز اپنے نام کرتے آرہے تھے۔

وزڈن نے آسٹریلین کرکٹر ایلیس پیری کو خواتین کی بہترین کرکٹر قرار دیا۔

بین اسٹوکس نے 2019 ورلڈ کپ فائنل میں شاندار اننگز کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو پہلی مرتبہ عالمی چیمپیئن بنوایا تھا جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں بھی بہترین کھیل پیش کیا تھا۔

اسٹوکس نے خصوصی طور پر ہیڈنگلے میں کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ میں 48 اور 135رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ایک وکٹ کی یادگار فتح کا سے ہمکنار کرایا تھا۔

یاد رہے کہ بین اسٹوکس کو آئی سی سی ایوارڈز میں بھی سال کے بہترین کرکٹر کی سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کا حقدار بھی قرار دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ آن لائن لیے جائیں گے

وزدن الماناک نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹوکس نے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ چیمپیئن بنوانے کے بعد ہیڈنگلے ٹیسٹ میں دو بہترین اننگز کھیلیں جس کی بدولت وہ ویرات کوہلی کی 3 سال سے قائم اجارہ داری کے خاتمے میں قائم رہے۔

ایلس پیری کو سال کی بہترین خاتون کرکٹر کے ساتھ ساتھ جوفرا آرچر، پیٹ کمنز، سائمن ہارپر اور مارنس لبوشین کے ہمراہ سال کے پانچ بہترین کرکٹر کی فہرست کا حصہ بھی بنایا گیا۔

وہ یہ دہرا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی جبکہ کین ولیمسن، ویرات کوہلی اور کمار سنگاکار کے بعد مجموعی طور پر چوتھی کرکٹر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024