• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کورونا وائرس کی وجہ سے جینیفر لوپیز کی چوتھی شادی میں تاخیر

شائع April 8, 2020
یہ جوڑا 2017 کی ابتدا سے ایک ساتھ ہے — فوٹو: انسٹاگرام
یہ جوڑا 2017 کی ابتدا سے ایک ساتھ ہے — فوٹو: انسٹاگرام

جہاں کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کئی بڑے اجتماعات مؤخر اور منسوخ ہورہے ہیں وہیں امریکی اداکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز عرف جے لو کی شادی بھی تاخیر کا شکار ہوگئی۔

جینیفر لوپیز نے ایلن ڈی جینرز کو دیے ایک ویڈیو انٹرویو میں واضح کیا کہ کورونا وائرس کے باعث ان کی شادی کا منصوبہ بھی متاثر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جیسے ساری دنیا اس وقت رک گئی ہے اور انتظار کررہی ہے کہ کب اس وبا سے نجات ملے گی اور اپنی معمول کی زندگی میں واپس آئیں گے ویسے ہی ہم بھی بس انتظار کررہے ہیں، کچھ ماہ انتظار کریں گے اور پھر سوچیں گے کہ آگے کیا کرنا ہے‘۔

مزید پڑھیں: جنیفر لوپز چوتھی شادی کے لیے تیار

خیال رہے کہ جینیفر لوپیز اور ایلکس روڈرگیوز کی منگی گزشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی، رواں سال فروری کے آخری میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے واضح کیا تھا کہ ان کو اور ان کے منگیتر کو شادی کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

50 سالہ جینیفر لوپیز کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر ہم پوری زندگی ہی ایک ساتھ گزارنے والے ہیں تو جلدی کس بات کی ہے؟‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’حیرانی کی بات یہ ہے کہ جب ہماری منگنی ہوئی تب میں چاہتی تھی کہ چند ہی ماہ میں ہماری شادی ہوجائے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سوچ تبدیل ہوگئی‘۔

رپورٹس کے مطابق جینفر لوپیز اور ایلکس روڈرگیوز رواں سال مارچ یا اپریل میں شادی کرنے جارہے تھے تاہم اداکارہ نے خود اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یاد رہے کہ یہ جنیفر لوپز کی چوتھی جبکہ ایلکس روڈگیوز کی دوسری شادی ہوگی، دونوں کے سابقہ شادیوں سے 2، 2 بچے ہیں۔

اداکارہ نے کیریئر کا آغاز 1991 میں کیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے کیریئر کا آغاز 1991 میں کیا—فوٹو: انسٹاگرام

یہ جوڑا 2017 کی ابتدا سے ایک ساتھ ہے اور جریدے ونیٹی فیئر کے سرورق کا حصہ بھی بن چکا ہے جس میں انہیں جے روڈ کی عرفیت بھی دی گئی۔

جینیفر لوپیز نے پہلی شادی کیوبا کے اداکار 44 سالہ اوجانی لووا سے 1997 میں کی اور ایک سال کے اندر ہی ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

لوپیز نے دوسری شادی امریکی اداکار 49 سالہ کرس جڈ سے 2001 میں کی اور ان کے درمیان 2003 میں طلاق ہوگئی۔

اداکارہ نے تیسری شادی امریکی گلوکار 50 سالہ مارک اینتھونی سے 2004 میں کی اور ان کی یہ شادی پہلی دونوں شادیوں کے مقابلے زیادہ کامیاب رہی۔

بعد ازان تیسری شادی ایک دہائی تک چلی، تاہم ان کے اور مارک اینتھونی کے درمیان 2014 میں طلاق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: جینیفر لوپیز 50 سال کی عمر میں اتنی فٹ اور کامیاب کیسے ہیں؟

تیسری شادی ٹوٹنے کے بعد بھی جے لو کا نام متعدد اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ جوڑا جاتا رہا تاہم خود کبھی انہوں نے کسی سے تعلقات کی تصدیق نہیں کی۔

خیال رہے کہ جینیفر لوپیز نے کیریئر کا آغاز 1991 میں بطور ڈانسر کیا تھا بعد ازاں انہوں نے 1993 میں اداکاری کی شروعات بھی کی۔

انہیں اپنی فٹنیس کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے—فوٹو: انسٹاگرام
انہیں اپنی فٹنیس کی وجہ سے بھی شہرت حاصل ہے—فوٹو: انسٹاگرام

بیک اپ ڈانسر کے طور پر کیریئر کا آغاز کرنے والی جینیفر لوپیز نے اپنی خوبصورتی، جسمانی خدوخال، فٹنیس اور صلاحیتوں کے باعث جلد ہی بطور اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر، پروڈیوسر اور فلم ساز اپنی شناخت بنائی۔

اب تک جینیفر لوپیز نے 25 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھاے ہیں جبکہ وہ 10 کے قریب میوزک ایلبم بھی ریلیز کرچکی ہیں، اس کے ساتھ وہ متعدد ٹی وی ڈراموں اور سیریلز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

اسٹیج پر پرفارمنس کرنے سمیت جے لو کئی منصوبوں کی پروڈیوسر بھی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024