• KHI: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • LHR: Fajr 3:58am Sunrise 5:24am
  • ISB: Fajr 3:57am Sunrise 5:27am
  • KHI: Fajr 4:42am Sunrise 6:02am
  • LHR: Fajr 3:58am Sunrise 5:24am
  • ISB: Fajr 3:57am Sunrise 5:27am
Live Covid 2019

‎ معیشت اور معاشرے کے تمام پہلو کورونا سے متاثر ہورہے، شہباز شریف

شائع April 7, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ ایک امتحان ہے اور اس نے معاشرے کو ہلا کر رکھ دیا ہے، معیشت اور معاشرے کے تمام پہلو اس سے متاثر ہورہے ہیں۔

‎ یہ بات انہوں نے زراعت سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس کے دوران کہی جس میں پارٹی کی مرکزی وصوبائی قیادت اور زرعی ماہرین شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ آپ کی تجاویز ایک صدقہ جاریہ کا درجہ رکھتی ہیں جو مشکلات کا سامنا کرنے والی قوم کی مدد کے لیے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے سیاست کو ایک طرف رکھ دیا ہے، ‎اس وقت آپ پاکستانی ہیں اور آپ کے تمام شہری برابر ہیں‘

کارٹون

کارٹون : 24 اپریل 2025
کارٹون : 23 اپریل 2025