• KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
Live Covid 2019

اسپیکر قومی اسمبلی نے کورونا کا شکار ایرانی ہم منصب کی خیریت دریافت کی

شائع April 6, 2020

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے اپنے ایرانی ہم منصب علی لاری جانی کی خط لکھ کر خیریت دریافت کی۔

ایران کی اسمبلی کے اسپیکر علی لاری جانی میں گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے ان کا علاج جاری ہے۔

اسد قیصر نے اپنے ایرانی ہم منصب کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے دنیا کا ایک ساتھ کھڑا ہونا انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس سے پوری انسانیت کو خطرہ لاحق ہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بھی ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر چکے ہیں تاکہ ایران مکمل قوت کے ساتھ کورونا وائرس کا مقابلہ کر سکے۔

واضح رہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور وہاں روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد اموات ہو رہی ہیں۔

ایران میں اب تک کورونا سے 60سے زائد افراد متاثر جبکہ 3ہزار 739ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025