• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایپل کا نیا سستا آئی فون 15 اپریل کو متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع April 4, 2020
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ایپل کی جانب سے نئے سستے آئی فون کو کو رواں ماہ کسی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور اسے آئی فون ایس ای کا نام دیا جاسکتا ہے۔

نائن ٹو فائیو میک کی رپورٹ کے مطابق پہلے کہا جارہا تھا کہ اسے آئی فون 9 کے نام سے یش کیا جائے گا مگر اب یہ 2016 کے آئی فون ایس ای کے نام کو ہی اپنائے گا۔

ایپل کے آفیشل آن لائن اسٹور پر اس نئی ڈیوائس کے اسکرین پروٹیکٹر کا اسکرین شاٹ بھی سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ پروٹیکٹر آئی فون سیون، 8 اور ایس ای میں فٹ آسکتا ہے۔

اس سے یہ بھی عندیہ ملتا ہے کہ یہ نیا فون 4.7 انچ ڈسپلے سے لیس ہوگا۔

فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو میک
فوٹو بشکریہ نائن ٹو فائیو میک

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ یہ نیا آئی فون ایس ای 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہوگا، اس سے پہلے کہا جارہا تھا کہ فون میں صرف 64 اور 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز ہی دستیاب ہوں گے۔

یہ نیا بجٹ آئی فون بلیک، وائٹ اور ریڈ رنگوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

ایپل کی جانب سے یہ فون 15 اپریل کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور اس کی قیمت 399 ڈالرز رکھی جاسکتی ہے جو اسے اس وقت دستیاب سب سے سستا آئی فون بھی بنادے گی۔

سستا ہونے کے باوجود اس میں آئی فون 11 جیسا اے 13 بائیونک پراسیسر دیا جائے گا تاہم فرنٹ اور بیک پر ایک، ایک کیمرہ دیا جائے گا۔

اس سے پہلے ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ اس نئے فون کے ساتھ اس کا پلس ورژن بھی متعارف کرایا جائے گا جس میں 5.5 انچ ڈسپلے دیا جاسکتا ہے۔

آئی فون 11 اور آئی فون ایکس آر کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کمپنی کو توقع ہے کہ سستے آئی فونز لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024