• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

یاسر حسین کی دکھاوا کرکے مدد کرنے والوں پر تنقید

شائع April 3, 2020
پاکستانی اداکار یاسر حسین — فوٹو: انسٹاگرام
پاکستانی اداکار یاسر حسین — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی شخصیات اس وقت نہایت جوش و خروش کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثر غریب طبقے کی مدد کررہی ہیں۔

کئی شخصیات خاموشی سے ایسا کررہی ہیں جبکہ بہت سی سوشل میڈیا پر سامنے آکر لوگوں کی مدد بھی کررہی ہیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کا پیغام دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: لوگوں کی مجبوری کو پبلسٹی اسٹنٹ نہ بنائیں، فیصل قریشی

فیصل قریشی، صنم جنگ اور گلوکار امانت علی جیسی شخصیات نے لوگوں کو خاموشی سے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا پیغام بھی دیا وہیں اب اداکار یاسر حسین نے ایک مزاحیہ ویڈیو بھی شیئر کردی جس میں انہوں نے دکھاوا کرکے لوگوں کی مدد کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا کہ ’یہ حال ہے آج کل نامور شخصیات کا بھی اور باقی لوگوں کا بھی، یا اللہ ہم سب کو ہدایت دے، عقل دے، جذبہ عطا فرما اور لوگوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرما‘۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس ویڈیو میں سوشل میڈیا صارف یاسر تاج جلوہ گر ہوئے جو نقلی داڑھی لگائے مائیک پر کچھ دعائیں مانگ رہے تھے۔

ویڈیو میں یاسر تاج نے اس مشکل وقت میں سینٹائزرز کی قیمت بڑھا کر بیچنے والے دکانداروں اور دکھاوا کرکے لوگوں کی مدد کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: ’غریبوں کی مدد کرتے ہوئے ان کی عزت نفس سے مت کھیلیں‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس پر انہوں نے لکھا تھا کہ ’لوگوں کو راشن بانٹنے کی تلقین ضرور کریں، چاہیں تو منہ سے بتائیں کہ آپ نے بھی بانٹا ہے، چاہے تو تھیلوں کی تعداد بھی بتادیں کہ میں نے 30 تھیلے بانٹیں، بس مدد لینے والوں کی شکلیں نہ دکھائیں، لوگوں کی شرم نکل گئی تو کورونا ختم ہونے کے بعد بھی انعامی شو والا حال ہوگا‘۔

یاسر حسین نے ایک اور اسٹوری میں دکھاوا کرکے مدد کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024