• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا وائرس: امریکا میں 2 نوزائیدہ بچے بھی چل بسے

شائع April 2, 2020

کورونا وائرس سے اگرچہ دنیا میں سب سے کم عمر بچہ گزشتہ ماہ 15 مارچ میں برطانیہ میں متاثر ہوا تھا، تاہم اب اس وبا سے پہلی بار امریکا میں 2 نوزائیدہ بچوں کی موت نے سب کو افسردہ کردیا۔

عام طور پر تاحال اس وبا سے بچوں کی اموات نہیں ہوئیں اور اب تک دنیا میں ہونے والی 43 ہزار سے زائد اموات میں سے چند اموات ہی 15 سال سے کم عمر افراد کی ہیں۔

تاہم رواں ہفتے کورونا وائرس سے تیزی سے متاثر ہونے والے ملک امریکا میں 2 نوزائیدہ بچوں کی موت نے سب کو افسردہ کردیا۔

امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق کورونا وائرس سے امریکا میں پہلے نوزائیدہ بچے کی موت ریاست الینوائے میں ہوئی، جہاں کچھ دن قبل ہی شکاگو کے ایک ہسپتال میں بچے میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

رہورٹ میں بتایا گیا کہ ریاست الینوائے کی حکومت نے تصدیق کی کہ کورونا میں مبتلا ہونے والے بچے کی یکم اپریل کو ہسپتال میں موت ہوگئی۔

اگرچہ امریکا کی دیگر ریاستوں کی طرح الینوائے میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے تاہم خوش قسمتی سے اس مرض سے تاحال کم عمر یا نوزائیدہ بچے کم ہی متاثر ہوئے ہیں۔

ریاست الینوائے میں 3 اپریل کی سہ پہر تک مریضوں کی تعداد 7 ہزار کے قریب تھی اور وہاں ہلاکتوں کی تعداد 146 تک جا پہنچی تھی، جب کہ وبا سے فوت ہوجانے والا بچہ پہلا نوزائیدہ اور کم عمر بچہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کا کم عمر ترین کورونا وائرس کا شکار نومولود

ریاست الینوائے کی طرح ریاست کنیکٹی کٹ میں بھی نوزائیدہ بچے کی موت ہونے سے سب لوگ افسردہ ہوگئے۔

این بی سی کنیکٹی کٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 7 ہفتوں کی نوزائیدہ بچی گھر پر ہی تھیں مگر ان کی طبعیت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کنیکٹی کٹ کے شہر ہارٹ فورٹ میں نوزائیدہ بچی چل بسیں، جس کے بعد میڈیکل اسٹاف اور حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ریاست کے گورنر نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعے تصدیق کی گئی کہ ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ بچی چل بسیں۔

ریاست کے گورنر نے واضح طور پر لکھا کہ فوت ہوجانے والی بچی کورونا سے بھی متاثر تھیں تاہم انہیں صحت کے دیگر مسائل بھی لاحق تھے۔

اسی طرح ہارٹ فورٹ کے مقامی حکام نے بھی واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ فوت ہوجانے والی کورونا سے ہی چل بسیں۔

ریاست کنیکٹی کٹ میں 2 اپریل کی سہ پہر تک کورونا کے ساڑھے 3 ہزار مریض تھے جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 86 تک جا پہنچی تھی۔

امریکا میں 2 نوزائیدہ بچوں کی کورونا سے موت ہونے کے بعد حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور حکام اس بات سے پریشان ہیں کہ اگر مذکورہ وبا سے بڑے پیمانے پر بچے متاثر ہوئے تو حالات کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 15 مارچ میں پہلی بار کسی نوزائیدہ بچے میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی تاہم حکام کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ بچے کو ماں کے پیٹ میں ہی کورونا ہوا یا وہ پیدائش کے بعد اس سے متاثر ہوئے۔

مذکورہ بچے میں پیدائش کے کچھ ہی گھنٹے بعد کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024