• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
Live Covid 2019

جاپان کا پاکستان کو 21 لاکھ ڈالر تعاون کا فیصلہ

شائع April 1, 2020

جاپان کی حکومت نے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں تعاون کے لیے پاکستان کو یونیسیف اور آئی او ایم کے ذریعے 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر تعاون کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جاپان کے سفیر کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے کووڈ-19 کے خلاف اپنے شہریوں کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں جبکہ یہ مسئلہ پوری دنیا میں خطرناک بنتا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری میں شامل ہر ریاست کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس مرض کو ختم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔

جاپان کی جانب سے 1996 میں پولیو کے خاتمے کے لیے 229 ملین ڈالر کے تعاو ن کا حوالہ دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 'حکومت جاپان اس طرح کے وائرسز کے خلاف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے'۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024