• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش

شائع April 1, 2020
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ، فوٹو: انسٹاگرام
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ، فوٹو: انسٹاگرام

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی متنازع اسٹار حریم شاہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا کہ انہیں ایک نامور چینل کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کی پیشکش ہوئی ہے۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’ایک معروف ٹی وی چینل نے مجھ سے رابطہ کیا اور سال 2020 کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرنے کی آفر دی ہے، کیا آپ مجھے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں؟‘

ٹک ٹاک اسٹار نے اس پر صارفین سے ان کی رائے بھی پوچھی، جس پر لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔

مزید پڑھیں: 'دعا ہے اللہ حریم شاہ کو پھر سے فضہ حسین بنادے'

انہوں نے حریم شاہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ ہمارے دین اور ایمان کی حفاظت کرے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ وہ انہیں رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

کسی نے لکھا حریم شاہ وینا ملک کی جگہ لینے جارہی ہیں۔

جبکہ ان کا کہنا تھا کہ شاید خدا اس ہی ذریعے سے حریم کو اپنی جانب لارہا ہو۔

حریم شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں نہ تو رمضان ٹرانسمیشن کا نام بتایا اور نہ ہی اس چینل کا کوئی ذکر کیا جس کی جانب سے انہیں یہ آفر ملی۔

بعدازاں حریم شاہ نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ’اس رمضان سب کریں گے توبہٰ استغفار، میرے ساتھ‘۔

واضح رہے کہ حریم شاہ، جنہیں انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین فالو کررہے ہیں، وہ کئی نامور شخصیات کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنا کر شیئر کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'مجمع میں لوگوں نے نامناسب انداز میں ہاتھ لگایا'

انہیں مقبولیت اس وقت ملی جب رواں سال ان کی ایک ویڈیو پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے ہمراہ سامنے آئی۔

بعدازاں حریم شاہ اور ان کی دوست صندل خٹک خبروں میں اس وقت سامنے آئیں جب معروف اینکر مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر اپنے نجی جہاز میں بغیر اجازت بیٹھنے اور قیمتی سامنا چوری کرنے کا الزام عائد کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس کے بعد حریم شاہ کی دفترخارجہ اور اعلیٰ سطح اجلاس کے لیے مختص کمرے میں بھی ویڈیوز سامنے آئیں، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جس کے بعد حریم شاہ نے ایک ویڈیو کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کی کرسی پر بیٹھنے پر معافی بھی مانگی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Shakeela Apr 01, 2020 01:45pm
G. Bohat barhi aalma hein. In ko zuroor program host karna chahiay.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024