• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:43pm Maghrib 6:39pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:47pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:43pm Maghrib 6:39pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:47pm
Live Covid 2019

سندھ: سکھر آئیسولیشن سینٹر میں 23 مریض صحتیاب

شائع March 30, 2020

سندھ میں کورونا وائرس سے مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور اب مزید 23 افراد صحتیاب ہوگئے جس کے بعد صوبے میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 41 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کی ترجمان کی جانب سے بتایا گیا کہ سکھر کے آئیسولیشن مرکز میں موجود یہ 23 افرار صحتیاب ہوئے اور ان کا ٹیسٹ دو مرتبہ منفی آیا، جنہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

علاوہ ازیں وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے بتایا کہ سکھر قرنطینہ میں اب 224 کرونا متاثرین زیر علاج ہیں اور کورونا متاثرہ تمام افراد کا علاج سندھ حکومت کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سندھ میں مزید 4 مریض صحتیاب ہوئے اور ان کے ٹیسٹ منفی آئے۔

کارٹون

کارٹون : 26 اپریل 2025
کارٹون : 25 اپریل 2025