ایران میں اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، مزید 117 افراد ہلاک
کورونا وائرس سے دنیا میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایران میں مزید 117 نئی اموات سامنے آگئی ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان نئی تعداد سے ملک میں اموات کی تعداد 2 ہزار 757 تک پہنچ گئی۔
وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور نے ان اموات کے بارے میں بتایا کہ مزید 3 ہزار 186 کیسز میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 41 ہزار 495 ہوگئی۔