ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2ہزار 640 ہوگئی
ایران کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 640 ہوگئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 38 ہزار 309 ہوگئی ہے۔
ایران کے وزیر صحت کے مشیر علی رضا وہاب زادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران میں 123 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 2 ہزار 901 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد 38ہزار 309ہوگئی جبکہ 12 ہزار391 متاثرہ افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔