• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

'ہندو، مسلمان، مسیحی، امیر و غریب سب کو کورونا', ڈی جے براوو کا نیا گانا

شائع March 29, 2020 اپ ڈیٹ April 6, 2020
کرکٹر و گلوکار کے گانے کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ
کرکٹر و گلوکار کے گانے کو سراہا جا رہا ہے—اسکرین شاٹ

معروف ویسٹ انڈینز کرکٹر و گلوکار ڈیوین براوو عرف ڈی جے براوو نے بھی دیگر میوزیکل بینڈز اور گلوکاروں کی طرح دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے متعلق گانا جاری کردیا۔

ڈی جے براوو بنیادی طور پر کرکٹر ہیں تاہم گزشتہ چند سال سے وہ گلوکاری بھی کرتے نظر آرہے ہیں اور ان کی گلوکاری کو سراہا بھی جاتا ہے۔

ابتدائی طور پر ڈی جے براوو نے 2016 میں چیمپیئن نامی گانا ریلیز کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا تھا، اس کے بعد کرکٹر نے متعدد گانے ریلیز کیے۔

ڈی جے براوو کو اگرچہ پوری دنیا میں گلوکاری کی وجہ سے شہرت ملی تاہم انہیں جنوبی ایشیا میں کچھ زیادہ ہی شہرت ملی اور انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز سمیت انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم چنائی سپر کنگز کے لیے بھی گانا گایا تھا۔

علاوہ ازیں انہوں نے بھارتی موسیقاروں کے ساتھ دیگر گانے بھی ریلیز کیے جس کی وجہ سے انہیں جنوبی ایشیا میں کچھ زیادہ ہی شہرت ملی تاہم اب انہوں نے دنیا میں پھیلنے والی وبا کورونا وائرس پر نیا گانا ریلیز کرکے مداحوں کو اس سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کیں۔

یہ بھی پڑھیں: شائقین کورونا وائرس پر گانا بنانے پر علی ظفر سے خفا

منفرد انداز میں کورونا وائرس سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے گائے گئے گانے کو ڈی جے براوو نے 26 مارچ کو ریلیز کیا اور محض تین دن میں ان کے اسی گانے کو دنیا بھر میں ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں جب کہ ان کے گانے کو سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔

منفرد انداز میں گائے گئے گانے میں ڈی جے براوو لوگوں کو بتاتے نظر آتے ہیں کہ کورونا وائرس ہندو، مسلمان، مسیحی اور دیگر مذاہب والے افراد کو بھی یکساں طور پر متاثر کر رہا ہے جب کہ یہ وبا آسٹریلیا، امریکا، بھارت و برطانیہ سمیت تمام دنیا میں یکساں طور پر پھیل رہی ہے۔

ڈی جے براوو کا یہ گانا بھی سنیں

ڈی جے براوو کے گانے کا ٹائیٹل وی ناٹ گونگ اپ ہے جس میں وہ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے اور احتیاط کرنے کی ہدایات کرتے سنائی دے رہے ہیں۔

گانے کی خاص بات ڈی جے براوو کا منفرد انداز ہے اور وہ کورونا سے متعلق مذکورہ گانے میں بھی اپنے پرانے ہی انداز میں رقص کرکے پرفارمنس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024