• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک میں نئے لائیو اسٹریمنگ فیچرز متعارف

شائع March 28, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

فیس بک کی جانب سے ایسے ایسے نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو لوگوں کے لیے لائیو اسٹریمز تک رسائی کو آسان بنادے گا، بلکہ ایسے افراد بھی اسے استعمال کرسکیں گے جو اس سوشل نیٹ ورک کے ممبر نہیں ہوں گے۔

اس فیچر کا مقصد لائیو ویڈیو کی طلب میں اضافے کو پورا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں : بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف کیا اقدامات کررہی ہیں؟

کمپنی کی جانب سے فیس بک استعمال نہیں کرنے والے افراد کو موبائل ڈیوائسز پر لائیو اسٹریمز دیکھنے کی اجازت دی جائے گی، جو اس سے پہلے صرف ڈیسک ٹاپ پر ہی ممکن تھا۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ صارفین کو دستیاب ہے اور آنے والے ہفتوں میں آئی او ایس ڈیوائسز استعمال کرنے والے افراد کے لیے بھی اسے پیش کردیا جائے گا۔

فیس بک کی جانب سے نئے آپشنز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جو لائیو اسٹریم کو ایسے افراد تک پہنچائیں گے جو اسمارٹ فون یا اچھے موبائل ڈیٹا کی سہولت سے محروم ہوں گے۔

اسے پبلک سوئچ ٹیلیفون نیٹ ورک کا نام دیا گیا ہے جس سے صارفین لائیو اسٹریم کسی ٹول فری نمبر پر سن سکیں گے، بالکل ایسے جیسے کسی کانفرنس کال پر بات کی جاتی ہے۔

فیس بک لائیو میں آڈیو اونلی موڈ بھی متعارف کرایا جارہا ہے جس سے لوگ ویڈیو کی جگہ آواز سن سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے حوالے سے افواہوں کی روک تھام کیلئے 'فیس بک' متحرک

یہ نیا فیچر کورونا وائرس کی وبا کے دوران سروسز کی طلب میں غیرمعمولی اضافے کے حوالے سے مدد فراہم کرے گا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اس وقت اسے ٹریفک کو بحال رکھنے میں جدوجہد کا سامنا ہے کیونکہ زیادہ سے زیادہ افراد میسجنگ ایپس کا استعمال کررہے ہیں۔

ویڈیو کالنگ اور لائیو اسٹریمنگ کا استعمال 70 فیصد سے زیادہ بڑھ چکا ہے جبکہ یورپ میں کمپنی نے ویڈیو کوالٹی کو کم کردیا ہے۔

اب نئے فیچرز کی مدد سے صارفین کو موجودہ صورتحال میں اپنے پیاروں سے رابطے میں مدد فراہم کی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024