• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

ایران: کورونا سے بچنے کے لیے زہریلا کیمیکل پینے سے 300 افراد ہلاک

شائع March 27, 2020

کورونا سے شدید متاثرہ ممالک میں شمار ہونے والے ایران میں درجنوں افراد نے کورونا سے بچنے کے لیے فیکٹریوں میں کام آنے والا زہریلا کیمیکل پی لیا جس کی وجہ سے کم سے کم 300 افراد ہلاک جب کہ ایک ہزار سے زائد تشویش ناک حالت میں مبتلا ہوگئے۔

ایران میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے خوف پھیلا ہوا ہے اور وہاں جزوی لاک ڈاؤن ہے جب کہ مذہبی عبادت گاہوں سمیت عوامی مقامات کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے زہریلا کیمیکل پینے سے قبل بھی وہاں رواں ماہ زہریلی شراب پینے سے کم سے کم 27 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ایران کی سوشل میڈیا پر کورونا وائرس سے بچاؤ کی جھوٹی خبریں اور ٹوٹکے وائرل ہونےکے بعد کئی افراد ان پر یقین کرکے زہریلی چیزیں کھانے اور پینے سے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں، جس وجہ سے وہاں حالات مزید بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

تفصیلات یہاں جانیں ۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024