• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کورونا وائرس: طبی سامان خریدنے کیلئے گرانٹ منظور

شائع March 27, 2020 اپ ڈیٹ March 28, 2020
ای سی سی نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی نظوری  دی—فائل فوٹو:اے ایف پی
ای سی سی نے کے الیکٹرک کے ٹیرف میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی نظوری دی—فائل فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ہنگامی بنیادوں پر ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خلاف نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے لیے 5 ارب روپے سمیت 4 اضافی گرانٹس کی منظوری دے دی۔

مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کے اجلاس میں سول ورک، سابق فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر افراد (ٹی ڈی پی) کی بحالی کے منصوبے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے پروگرام کے لیے دیگر3 تکنیکی اضافی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

مزیدپڑھیں: وزارت توانائی نے ملک میں پیٹرول کی درآمد روک دی

واضح رہے کہ ملک میں پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اضافی گرانٹس کی منظوری سرکاری پیکیج کا ایک حصہ ہے، اس پیکیج کا اعلان وزیر اعظم عمران خان نے کچھ دن پہلے کیا تھا۔

این ڈی ایم اے اس تکنیکی اضافی گرانٹ کولاجسٹک سپورٹ حاصل کرنے میں استعمال کرے گا۔

علاوہ ازیں ای سی سی نے سرکاری کاموں پر سرمایہ کاری کے لیے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے لیے 72 کروڑ 50لاکھ روپے کی تکنیکی اضافی گرانٹ کی منظوری دی۔

فاٹا ٹی ڈی پی ایمرجنسی ریکوری پروجیکٹ کے لیے نادرا کو مزید 8 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد دیے جبکہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے ساڑھے پانج ارب مختص کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک کروڑ غریب افراد کو یکمشت 12 ہزار روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ

مزید یہ کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی (این ای وی پی) کے لیے مراعات یافتہ تجاویز کے تناظر میں ایک بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایک ماہ میں تجاویز پیش کرے گی۔

نئی تشکیل دی گئی کمیٹی کی سربراہی مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کریں گے جبکہ دیگر اراکین میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر، سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر فواد چوہدری، ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر شامل ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین اور محکمہ صنعت و موسمیاتی تبدیلی کے سیکریٹری بھی کمیٹی کے ممبر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: جعلی اکاؤنٹس، کارکے پاور پلانٹ ریفرنس کے ملزمان کی ضمانت منظور

علاوہ ازیں ای سی سی نے جولائی 2016 سے مارچ 2019 تک محدود کے الیکٹرک کے ٹیرف میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری بھی دے دی۔


یہ خبر 27 مارچ 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024