• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہواوے کے فلیگ شپ پی 40 اور پی 40 پرو پیش

شائع March 26, 2020
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے نے اپنے فلیگ شپ پی 40 سیریز کے فونزز متعارف کرادیئے ہیں۔

ایک آن لائن ایونٹ کے دوران چینی کمپنی نے اس سیریز کے 3 فونز پی 40، پی 40 پرو اور پی 40 پرو پلس پیش کیے۔

یہ تینوں فونز بھی امریکی پابندیوں کے باعث گوگل ایپس اور سروسز سے محروم ہیں، جن کی جگہ کمپنی نے اپنی ایپ گیلری کو دیا ہے جبکہ اوپن سورس اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے۔

پی 40

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

اس فون میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 60 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس میں کیرین 990 5 جی پراسیسر موجود ہے، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ کی مدد سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس میں 3800 ایم اے ایچ بیٹری 22.5 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے تاہم اس میں وائرلیس چارجنگ کا فیچر موجود نہیں۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

اس فون کے بیک پر 3 کیمرے دیئے گئے ہیں جن میں مین کیمرا 50 میگا پکسل الٹرا ویژن ہے، دوسرا 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور تیسرا 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس ہے، جو 3 ایکس آپٹیکل زوم کرسکتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 2 کیمرے ہیں جن میں سے ایک 32 میگا پکسل اور دوسرا آئی آر ٹی او ایف تھری ڈی (بائیو میٹرک سنسر) ہے۔

پی 40 پرو

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

پی 40 پرو میں 6.58 او ایل ای ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز رہفرہش رہٹ لے ساتج دہا گہا پے، جس میں فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر دیا گیا ہے جو پہلے کے مقابلے میں 30 فیصد بڑا ہے۔

اس فون میں بھی کیرین 990 فائیو جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کار سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

4200 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 40 واٹ فاسٹ چارجنگ اور 27 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

فون کی خاص بات اس کا کیمرا سسٹم ہی ہے اور مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس میں 1/1.28 سنسر کا ہے جو گلیکسی ایس 20 الٹرا سے بھی بڑا ہے جس کے ساتھ آر وائے وائے بی کلر فلٹر دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

فون میں 40 میگا پکسل الٹرا وائیڈ سائن کیمرا دیا گیا ہے جبکہ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا 5 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ چوتھا ٹی او ایف تھری ڈی ڈیپتھ لینس ہے۔

فون کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں 32 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ آئی آر ٹی او ایف تھری ڈی سنسر دیا گیا ہے جو ڈیپتھ کے ساتھ بائیو میٹرک سنسر کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ان فونز اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے مگر گوگل سروسز موجود نہیں ، بلکہ کمپنی کی جانب سے ایپ گیلری پلیٹ فارم کو فراہم کیا گیا ہے۔

اسی طرح کچھ کمپنیوں سے شراکت داری کی گئی ہے جیسے می ٹائم کے نام سے ایک وائس اور ویڈیو کال ایپ دی گئی ہے جو دیگر پراڈکٹس جیسے ڈرونز اورر ایکشن کیمروں کے لیے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔

ہواوے نے سیلیا کے نام سے اپنا پہلا ڈیجیٹل وائس اسسٹنٹ بھی دیا ہے جو بیسک ٹاکس جیسے ایڈنگ ریمائنڈرز کالز کرنے میں مدد کے ساتھ اے آئی فیچرز جیسے اے آئی لینس اور اے آئی ٹچ شاپنگ سے لیس ہے۔

ہواوے نے متعدد کمپنیوں سے شراکت داری کی ہے تاکہ گوگل کاسٹ جیسے پروٹوکول کو فراہم کرسکے، اس نے ایک سادہ وائرلیس کانٹینٹ شیئرنگ سسٹم ون ہوپ بھی تیار کیا ہے۔

ہواوے پی 40 7 اپریل کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اس کی قیمت 800 یورو (ایک لاکھ 44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

پی 40 پرو بھی 7 اپریل کو دستیاب ہوگا اور اس کی قیمت ایک ہزار یورو (ایک لاکھ 81 ہزار پاکستاننی روپے سے زائد) ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024