• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کا پہلا 7 کیمروں والا فون متعارف

شائع March 26, 2020
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے نے اپنے فلیگ شپ پی 40 سیریز کے فونزز متعارف کرادیئے ہیں۔

ایک آن لائن ایونٹ کے دوران چینی کمپنی نے اس سیریز کے 3 فونز پی 40، پی 40 پرو اور پی 40 پرو پلس پیش کیے۔

یہ تینوں فونز بھی امریکی پابندیوں کے باعث گوگل ایپس اور سروسز سے محروم ہیں، جن کی جگہ کمپنی نے اپنی ایپ گیلری کو دیا ہے جبکہ اوپن سورس اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کیا گیا ہے۔

پی 40 پرو پلس دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں مجموعی طور پر 7 کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

یہ اس سیریز کا فلیگ شپ فون قرار دیا جاسکتا ہے جس میں زوم کیمروں کو بہت زیادہ بہتر کیا گیا ہے جبکہ پہلی بار وائرلیس چارجنگ کو بھی ہواوے فون کا حصہ بنایا گیا۔

اس فون میں 6.58انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا ہے، جبکہ فنگر پرنٹ ریڈر اسکرین کے اندر نصب کیا گیا جو کہ گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں 30 فیصد بڑا ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی کا اپنا کیرین 990 فائیو جی پراسیسر، 8 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

آئی پی 8 واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنٹ فون میں رامکس باڈی دی گئی ہے۔

اس میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری 40 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ یہ پہلا فون ہے جس میں 40 واٹ وائرلیس چارجنگ کا فیچر بھی دیا گیا ہے، جبکہ ریورس چارجنگ سپورٹ بھی موجود ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

گوگل سروسز کی محرومی کی وججہ سے کمپنی نے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کیمرا سسٹم پر خاص توجہ دی ہے۔

اس کے بیک پر 5 کیمرے دیئے گئے ہیں ، جن میں 50 میگا پکسل مین کیمرا آر وائے وائے بی فلٹر کے ساتھ ہے اور سو فیصد ڈیٹیکشن کوریج کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فوٹو بشکریہ ہواوے
فوٹو بشکریہ ہواوے

اس کے علاوہ 40 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا، 8 ، 8 میگا پکسل کے 2 ٹیلی فوٹو کیمرے اور تھری ڈی ٹی او ایف سنسر دیئے گئے ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں ملٹی ریفلیکشن سپر پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو لینس دیا گیا ہے جو کہ ڈوئل ایکسز او آئی ایس، 10 ایکس آپٹیکل زوم، 20 ہائبرڈ زوم اور سو ایکس ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس کی بدولت صارفین فاصلے سے بھی ہائی کوالٹی تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔

اس کے فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں 32 میگا پکسل کیمرا اور آئی آر فیس اسکینر شامل ہے۔

یہ فون جون میں صارفین کو دستیاب ہوگا جس کی قیمت 1399 یورو (2 لاکھ 47 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024