• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت میں ’کورونا‘ کی پیدائش

شائع March 26, 2020
فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیدا ہونے والی ایک بچی کا نام ’کورونا‘ رکھ دیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس بچی کی پیدائش اس ہی روز ہوئی جس دن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس سے عوام کی حفاظت کے لیے ملک بھر میں ’جنتا کرفیو‘ نافذ کرنے کا اعلان کیا۔

اتر پردیش کے ضلع گورکھ پور میں پیدا ہونے والی اس بچی کے انکل نیتیش ترپاٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے بچی کا نام کورونا اس لیے رکھا کیوں کہ اس وبا نے پوری دنیا کو جوڑ دیا ہے اور یہ لوگوں کے لیے یکجہتی کی علامت ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں دکانداروں نے کورونا سے نمٹنے کا حل نکال لیا

نیتیش کے مطابق انہوں نے اس بچی کا نام کورونا رکھنے سے قبل اس کی ماں راگنی ترپاٹھی سے اجازت لے لی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ یہ وائرس بےحد خطرناک ہے اور اس کی وجہ سے دنیا بھر میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں بھی ہوئیں لیکن اس کی وجہ سے کچھ فائدے بھی ہوئے، اس نے دنیا کو اکٹھا کردیا۔

ان کے مطابق یہ بچی بھی اس وائرس کی طرح برائی کے خلاف لوگوں ایک ساتھ لڑائی کی علامت ہوگی۔

خیال رہے کہ لفظ کورونا دراصل مصری زبان سے لیا گیا ہے جس کے معنی سر کا تاج یا ہالہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’کورونا‘ سے بچنے کے لیے بھارت میں ’گائے کا پیشاب‘ پینے کی پارٹی

بھارت میں کورونا وائرس کے حوالے سے بات کی جائے تو وہاں21 دن کے لیے سوا ارب سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

بھارت نے ملک سے ملیریا سمیت اس طرح کے کامبی نیشن سے بنی کسی بھی قسم کی دوا کو بیرون ملک بھیجنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024