• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

علی بابا فاؤنڈیشن کا پہلا طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا

شائع March 25, 2020 اپ ڈیٹ March 26, 2020
جیک ما فاؤنڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے طبی سامان فراہم کیا گیا
—فوٹو: بشکریہ علی بابا  فاؤنڈیشن
جیک ما فاؤنڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے طبی سامان فراہم کیا گیا —فوٹو: بشکریہ علی بابا فاؤنڈیشن

ای کامرس کمپنی علی بابا کے ریٹائر چیئرمین جیک ما کی جانب سے کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے استعمال ہونے والے ضروری طبی سامان کی فراہمی کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

جیک ما فاؤنڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے طبی سامان فراہم کیا گیا۔

مزید پڑھیں: امیر ترین چینی کا امریکا کو 10 لاکھ ماسک اور 5 لاکھ ٹیسٹنگ کٹس دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دونوں فاؤنڈیشنز کے نمائندہ منیجنگ ڈائریکٹر دراز احسن سایہ سے عطیہ کردہ سامان وصول کیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ملک بھر میں سامان کی ترسیل اور تقسیم کرے گی۔

اس موقع پر کراچی میں چین کے قونصل جنرل مسٹر لی بیجیان اور کراچی میں چین کے نائب قونصل جناب ژانگ ہاؤ بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ 21 مارچ کو 10 ایشیائی ممالک کے لیے ضروری طبی سامان عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

تمام 10 ایشیائی ممالک مجموعی طور پر 18 لاکھ ماسک، 2 لاکھ 10 ہزار ٹیسٹنگ کیٹس، 36 ہزار حفاظتی لباس سمیت دیگر ضروری سامان بھی شامل ہے۔

کراچی میں چین کے قونصل جنرل لی بیجیان نے کہا کہ پاکستان میں وبائی امراض پھیلنے کے بعد سے چین کی حکومت اور عوام پاکستانی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے اور امداد فراہم کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت میں مزید کیسز، ملک میں 990 متاثرین ہوگئے

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر یاو جِنگ کی جانب سے جیک ما فاؤنڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن کے عطیہ کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کوششیں بہت مضبوط اور متاثر کن رہی ہیں۔

جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے اُمید ظاہر کی گئی کہ عطیہ کردہ طبی سامان وائرس کے خلاف استعداد قوت میں اضافہ کرے گی اور مزید پھیلاؤ کی روک تھام میں معاون ہوگی۔

اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ ہماری کوشش ہے کہ لاجیسٹک چیلنجز پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں رات 8 سے صبح 8 تک لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگا، وزیر اطلاعات

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی ایم اے) کے ترجمان نے بتایا کہ عطیہ کردہ سامان میں 50 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 10 لاکھ فیس ماسک جن میں N95 ماسک بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ای کامرس کمپنی علی بابا کے ریٹائر چیئرمین جیک ما نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کا سامنا کرنے والے ملک امریکا کے لیے امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

علی بابا کے شریک بانی نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو نے جمعے کو کہا تھا کہ وہ امریکا کے لیے 10 لاکھ میڈیکل ماسک اور 5 لاکھ کورونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس فراہم کریں گے۔

اگر بات کی جائے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اس سے متاثرہ افراد کی تو یہ تعداد 990 تک پہنچ چکی ہے۔

پنجاب میں اس پہلی ہلاکت کے بعد ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

riz Mar 25, 2020 05:10pm
only one solution, testing testing isolation and testing,

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024