عالمی معاشی صورتحال 2009 سے بھی زیادہ سنگین ہے، آئی ایم ایف کا انتباہ
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت کو کورونا وائرس کی وبا سے 'سنگین' اقتصادی صورتحال کا سامنا ہے اور یہ صورتحال 2009 سے بھی زیادہ سنگین ہے جس پر غیر مثالی ردعمل دینا ہوگا۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے 20 ممالک کے گروپ کے وزرائے خزانہ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ادارہ اپنی پوری صلاحیت یعنی ایک ہزار ارب کے قرضے دینے کے لیے تیار ہے۔