شام میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
خانہ جنگی سے متاثر ملک شام میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگی ہے۔
شام کے وزیر صحت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایک 20 سالہ خاتون میں اس کی تصدیق ہوئی جو حال ہی میں بیرون ملک سے آئی تھی اور اب س 14 دن کے لیے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔
شامی حکام کے مطابق ملک میں آمد کے وقت مریضہ میں کسی قسم کی علامات نظر نہیں آئی تھیں، اس کیس کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ نجی ٹرانسپورٹ سروسز پر بھی پیر کی شب سے پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔
منگل کی رات سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سروسز کو بھی متعدد شہروں اور صوبوں میں بند کردیا جائے گا، اس سے قبل مختلف علاقوں میں اسکولوں، پارکس، ریسٹورنٹس اور عوامی اداروں کو بھی بند کیا گیا تھا۔