• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

شوبز ستاروں کی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

شائع March 23, 2020
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے باعث 15 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا، جس کے بعد شوبز ستارے حکومت کی اس ہدایت پر عملدرآمد کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے لیے بھی پیغامات جاری کررہے ہیں۔

جہاں شہزاد روئے نے اس اعلان سے قبل ہی لاک ڈاؤن کی حمایت میں ایک بیان جاری کردیا تھا وہیں اب دیگر ستارے بھی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔

اداکارہ آمنہ شیخ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اور پاکستان کی کئی نامور شخصیات عوام کو کورونا سے خود کی حفاظت کرنے اور گھروں میں رہنے کا پیغام دیتی نظر آئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اس ویڈیو میں ان ستاروں نے عوام کو کورونا کے حوالے سے بتایا جبکہ social distancing یعنی سماجی فاصلے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اس ویڈیو میں آمنہ شیخ، ماہرہ خان، حسن شہریار یاسین، احسن خان، عائشہ عمر، عدنان صدیقی، میشا شفیع، سرمد کھوسٹ اور شرمین عبید جیسی شخصیات نظر آئیں۔

یہ ویڈیو وزارت صحت کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث سندھ میں 15 دن جبکہ گلگت بلتستان میں غیر معینہ مدت تک کے لیے لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

اس لاک ڈاؤن کا آغاز رات کو 12 بجے سے ہوا اور اس میں لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس ایک وائرس ہے، اداکارہ میرا

اس لاک ڈاؤن سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں، علما اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے مقامی سطح پر منتقل ہونے والے کیسز بڑھ رہے ہیں اور ہمیں انہیں روکنا ہے بصورت دیگر یہ کنٹرول سے باہر ہوجائے گا۔

پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 800 سے تجاوز کرچکی ہے وہی بلوچستان میں اس وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے۔

اس ہلاکت کے سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے موت کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024