• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وائرس سے گھروں میں قید نوجوانوں کیلئے انوکھا منصوبہ

شائع March 23, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

پاکستان میں صوبائی حکومتوں کو لوگوں خصوصاً نوجوانوں کو گھروں تک محدود کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوا ہے مگر پولینڈ میں اس کے لیے ایک ایسے ہتھیار کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو شہریوں کو باہر نکلنے سے روکے گا۔

اور وہ ہتھیار ہے آن لائن گیمز۔

میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کی حکومت کی جانب سے ایک ویب سائٹ کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں شہریوں خصوصاً نوجوانوں کے لیے متعدد اقسام کی آن لائن سرگرمیوں کو شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔

مگر یہ آن لائن سرگرمیاں تھرڈ پارٹی لنکس پر مبنی نہیں بلکہ پولش وزارت ڈیجیٹائزیشن نے نوجوانوں کے لیے گیمز کے خصوصی ٹورنامنٹس، سرورز تک رسائی اور دیگر انٹرایکٹو گیمز رکھی ہیں تاکہ نوجوان قرنطینہ کے احکامات پر عملدرآمد کرسکیں۔

پولینڈ کی جانب سے مقبول گیم مائن کرافٹ کی حوصلہ افزائی بھی کی جارہی ہے اور اس مقصد کے لیے اپنا مائن کرافٹ سرور بھی تشکیل دیا ہے تاکہ کمیونٹی کی سطح پر گیم کھیلنے کے عمل کی حوصلہ افزائی کیا جاسکے۔

اس سرور پر ایک مقابلے کی میزبانی کی جائے گی تاکہ نوجوان مختلف اقسام کے بہترین آرکیٹیکچر بناسکے۔

پر پلیئر کو ایک ورچوئل پلاٹ اور تعمیراتی میٹریل بھی فراہم کیا جائے گا اور یہ مقابلہ اتوار سے شروع گیا ہے۔

اس مہم کے ساتھ متعدد اقسام کے دیگر ایونٹس کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے جبکہ گیم ڈیولپمنٹ، درجنوں پزل، پولش تاریخ کے کوئز اور بہت کچھ اس میں شامل ہوگا۔

پولینڈ میں اسکولوں کو 25 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو اس وبا کے دوران مصروف رکھنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

پولینڈ میں اب تک کورونا وائرس کے 425 مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024