• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Covid 2019

کورونا وائرس: ایران نے امریکی امداد کی پیشکش مسترد کردی

شائع March 22, 2020
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے اریکی رہنماؤں کو دہشت گرد، جھوٹا اور بہروپیا قرار دیا— فوٹو: اے ایف پی
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے اریکی رہنماؤں کو دہشت گرد، جھوٹا اور بہروپیا قرار دیا— فوٹو: اے ایف پی

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے امریکا کی جانب سے ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کی گئی امداد کی پیشکش مسترد کردی۔

ایران مشرق وسطیٰ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک وائرس سے ایک ہزار 685افراد ہلاک اور 21ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

اتوار کو ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکا کی جانب سے ہمیں متعدد بار مدد کی پیشکش کی گئی، یہ عجیب بات ہے کیونکہ آپ کو خود امریکا میں قلت کا سامنا ہے جبکہ آپ پر اس وائرس کو پھیلانے کا بھی الزام ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ درست ہے یا نہیں لیکن جب بھی اس طرح کے الزامات عائد کیے جاتے ہیں تو کوئی عقلمند انسانی آپ پر بھروسہ کرتے ہوئے کس طرح مدد کی پیشکش قبول کر سکتا ہے؟ ہو سکتا ہے کہ آپ ایران کو ایسی ادویہ دیں جس سے وائرس مزید پھیل جائے یا یہ مستقل بنیادوں پر ایران کے عوام کو متاثر کرے۔

خامنائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کے عوام میں کورونا وائرس سمیت ہر طرح کے چیلنج اور بحران سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے۔

مکمل خبر کیلئے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024