• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اب مشکل فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے، ترجمان سندھ حکومت

شائع March 21, 2020 اپ ڈیٹ March 22, 2020
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب — فائل فوٹو / ڈان نیوز
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب — فائل فوٹو / ڈان نیوز

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اب مشکل فیصلے کرنے کا وقت آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 'وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گورنر سندھ عمران اسمٰعیل، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سے لوگوں کے گھروں میں رہنے کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'سندھ حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس عرصے میں کریانے اور میڈیکل کی دکانیں کھلی رہیں'.

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اگلے 3 دن مکمل طور پر آئسولیشن میں رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا گھروں میں رہنا آپ اور ہم سب کے لیے ضروری ہے۔

ٹاسک فورس کے اجلاس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اصل پریشانی کی بات لوکل ٹرانسمیشن کے بڑھتے کیسز ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں وبا سے متاثرہ 396 افراد سامنے آچکے ہیں۔

ٹاسک فورس کے ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ صوبے میں 60 افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024