• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Covid 2019

ایران میں 103 سالہ خاتون کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب

شائع March 21, 2020

ایران میں ایک بے نام 103 سالہ خاتون کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کا شکار ہوئیں اور صحت یاب بھی ہوگئیں حالانکہ بزرگ افراد میں اس مرض سے موت کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

ایران میں اب تک 19 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ ڈیڑھ ہزار کے قریب ہلاک ہوچکے ہیں اور صحت مند افراد کی تعداد 6 ہزار 7 سو سے زائد ہے۔

سیمنان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے سربراہ نوید دانائی نے بتایا کہ اس معمر ترین خاتون کو مکمل صحت یاب کے بعد ہسپتال سے گھر بھیج دیا گیا جہاں وہ علاج کے لےی ایک ہفتے سے موجود تھیں۔

اس سے قبل ایران کے شہر کرمان میں بھی ایک 91 سالہ شخص بھی اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے تھے اور وہ رواں ہفتے ہی ہسپتال سے گھر واپس گئے حالانکہ انہیں دمہ اور ہائی بلڈپریشر کی شکایت بھی تھی جو کہ کورونا وائرس کے شکار ہونے پر پیچیدگیوں کا خطرہ بڑھانے والے عناصر بھی سمجھے جاتے ہیں۔

تفصیلات یہاں جانیں

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024